
کوٹ رادھا کشن میں 30 روپے کے تنازع پر 2 بھائی قتل ہوگئے، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کےمطابق موضع رتی پنڈی کے 2 بھائیوں 22 سالہ واجد اور 25 سالہ راشد نے ایک ریڑھی والے سے پھل خریدا، اس دوران ان کا محض 30 روپے پر جھگڑا ہوگیا۔
ریڑھی بان تیمور اور اویس نے اپنے 5 نامعلوم ساتھیوں سے مل کر دونوں بھائیوں کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا ، جس سے 22سالہ واجد دم توڑ گیا جب کہ 25سالہ راشد کو شدید زخمی حالت میں جنرل اسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا، جہاں وہ آئی سی یو میں دوران علاج دم توڑ گیا۔
اس واقعےکا ایک اور دلخراش پہلو یہ بھی ہے کہ لوگ موبائل فون سے ویڈیوز تو بناتے رہے مگر کسی نے جھگڑا ختم کرانے کی کوشش نہ کی۔
پولیس نےمقتول کے والد سعید اقبال کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم تیمور کو گرفتار کر لیا ہے جب کہ دیگر ملزموں کی تلاش جاری ہے۔
Leave a Reply