Skip to content
  • Monday, 2 March 2026
  • 9:11 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • کونسی سیاسی جماعتیں فعال ویب سائٹس رکھتی ہیں؟ فافن رپورٹ جاری

حالیہ پوسٹس

  • یو اے ای سے انخلا کیلئے ریاض نیا ٹرانزٹ حب بن گیا
  • آپ جلد ہی پچھتائیں گے مسٹر پریزیڈنٹ!
  • ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر حزب اللہ کی انتقامی کارروائی، اسرائیل پر میزائل اور ڈرون داغ دیے
  • ‘پہلے ایرانی قوم کو کسی دوسرے شہر منتقل کرو’، آیت اللہ خامنہ ای نے محفوظ مقام پر جانے سے انکار کیا
  • امریکا میں 43 فیصد عوام کی ایران پر حملوں کی مخالفت، ٹرمپ کی مقبولیت میں بھی کمی: سروے
تازہ ترین

کونسی سیاسی جماعتیں فعال ویب سائٹس رکھتی ہیں؟ فافن رپورٹ جاری

DAILY MITHAN May 18, 2025 0


کونسی سیاسی جماعتیں فعال ویب سائٹس رکھتی ہیں؟ فافن رپورٹ جاری

فوٹو: فائل

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے سیاسی جماعتوں کی ویب سائٹس کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی۔ 

فافن رپورٹ کے مطابق ملک کی تقریباً دو تہائی سیاسی جماعتوں کے پاس مکمل طور پر فعال ویب سائٹس موجود نہیں ہیں، کئی جماعتیں سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں لیکن سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، ویب سائٹس کا مؤثر متبادل نہیں بن سکتے۔

166 رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں میں سے صرف 58 جماعتوں کی ویب سائٹس مکمل یا جزوی طور پر فعال ہیں۔ پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں نمائندگی رکھنے والی 20 جماعتوں میں سے بھی صرف 14 کے پاس فعال ویب سائٹس ہیں۔

الیکشن ایکٹ سیاسی جماعتوں کو پابند کرتا ہے کہ وہ اپنی ویب سائٹس پر مرکزی عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کی تازہ فہرستیں شائع کریں۔

فعال ویب سائٹس رکھنے والی جماعتوں میں سے صرف 40 جماعتوں نے مرکزی عہدیداران کی فہرست شائع کی ہے۔6 جماعتوں نے ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کی تفصیلات دی ہیں۔

جماعت اسلامی کی ویب سائٹ پر درکار 30 اقسام میں سے 18 اقسام کی معلومات موجود ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف 15 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، پی ٹی آئی کی ویب سائٹ پاکستان میں بند ہے اور  صرف وی پی این کے ذریعے قابل رسائی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی ویب سائٹ کے 12 پوائنٹس ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے 11، عوامی نیشنل پارٹی کے 9 پوائنٹس ہیں۔ حق دو تحریک بلوچستان اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے 8 پوائنٹس ہیں۔ سنی اتحاد کونسل اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے 7 پوائنٹس ہیں۔

تحریک لبیک پاکستان اور جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے 6 پوائنٹس ہیں۔ مجلس وحدت المسلمین کے 5، بلوچستان عوامی پارٹی کے 4  اور پاکستان مسلم لیگ قائد کا 1 پوائنٹ ہے۔

پارلیمانی نمائندگی نہ رکھنے والی جماعتوں میں سب سے زیادہ اسکور پاکستان تحریک شادباد کا 13 ہے۔ زیادہ تر ویب سائٹس نے رابطہ معلومات اور تنظیمی تفصیلات زیادہ فراہم کی ہیں۔

ویب سائٹس پر مالی شفافیت سے متعلق سب سے کم تفصیلات ہیں۔ سب سے زیادہ شیئر کیا گیا مواد سیاسی جماعتوں کے اغراض و مقاصد تھے جو 88 فیصد ویب سائٹس پر موجود تھے۔

83 فیصد ویب سائٹس پر ایک پارٹی دفتر کی رابطہ معلومات موجود تھیں۔ 79 فیصد نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز کے لنکس دیے تھے۔مرکزی عہدیداران کی فہرست 69 فیصد ویب سائٹس پر موجود تھی۔رکنیت کے طریقہ کار کی تفصیل 69 فیصد سائٹس پر موجود تھی ۔صرف 38 فیصد جماعتوں نے اپنی آئینی دستاویزات ویب سائٹس پر شائع کیں۔

62 فیصد جماعتوں نے کم از کم ایک عام انتخابات کا منشور پوسٹ کیا۔صرف 12 فیصد نے حالیہ عام انتخابات کے لیے اپنے وعدوں کے ساتھ تازہ ترین منشور اپلوڈ کیا۔ صرف ایک جماعت نے اپنا مالیاتی گوشوارہ شائع کیا ۔جماعتی عہدیداران کے اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات بھی صرف ایک ویب سائٹ پر دستیاب تھیں۔

کسی بھی ویب سائٹ پر پارٹی کی منتخب جنرل کونسل کی معلومات موجود نہیں تھیں ۔کسی بھی ویب سائٹ پر انتخابی عہدوں کے لیے امیدواروں کے انتخاب کا طریقہ کار موجود نہیں تھا ۔عہدیداران کے انتخاب، رکنیت کی معطلی یا اخراج، مدتِ کار  اور غیر ملکی فنڈنگ  پر  پابندی کا اعلان صرف ایک ایک ویب سائٹ پر موجود تھا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
یو اے ای سے انخلا کیلئے ریاض نیا ٹرانزٹ حب بن گیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
آپ جلد ہی پچھتائیں گے مسٹر پریزیڈنٹ!
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر حزب اللہ کی انتقامی کارروائی، اسرائیل پر میزائل اور ڈرون داغ دیے
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
‘پہلے ایرانی قوم کو کسی دوسرے شہر منتقل کرو’، آیت اللہ خامنہ ای نے محفوظ مقام پر جانے سے انکار کیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا میں 43 فیصد عوام کی ایران پر حملوں کی مخالفت، ٹرمپ کی مقبولیت میں بھی کمی: سروے
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
برطانیہ نے امریکا کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنےکی اجازت دے دی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
ایران پر اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے بعد تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
امریکا نے ایران کی 48 اہم شخصیات کو مار دیا، ایرانی ملٹری کمان مکمل ختم ہوگئی: ٹرمپ کا دعویٰ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایرانی فوج کے 7 کمانڈر شہید ہوئے: ایرانی خبر ایجنسی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
ایران میں 1000 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا، بیلسٹک میزائل سائٹس پر بھی حملہ کیا: امریکی سینٹرل کمانڈ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
ایران نےکشیدگی میں کمی کی کوششوں پر آمادگی ظاہرکردی، عمان کا دعویٰ
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
Headline تازہ ترین
صدر زرداری کی ہندو برادری سے ہولی سادگی سے منانےکی اپیل
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
Headline تازہ ترین
ابوظبی میں ایران کے حملے میں جاں بحق پاکستانی شہری کی شناخت ظاہر کردی گئی
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی حملےکے بعد ایران نے فیفا ورلڈکپ سے دستبردار ہونےکا عندیہ دے دیا
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی زندگی پر ایک نظر
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
Headline تازہ ترین
ویسٹ انڈیز نے بھارت کو جیت کیلئے196 رنز کا ہدف دیدیا
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
Headline تازہ ترین
آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
تازہ ترین
ایران کے ساتھ جنگ میں اب تک 3 امریکی فوجی مارے گئے: امریکی سینٹرل کمانڈ
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
Headline تازہ ترین
مقبوضہ بیت المقدس کے نواح میں بیت شمش میں ایران کا میزائل حملہ، 9 اسرائیلی ہلاک
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
تازہ ترین
امریکا کے اڈے آپ کے بجائے امریکی سرزمین شمار ہوں گے، علی لاریجانی کا خطے کے ممالک کیلئے پیغام
DAILY MITHAN Mar 1, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کیا بتایا؟
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی 100 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 1, 2026