
کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈاکوؤں نے بینک کی کیش وین کو لوٹ لیا۔
ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کے مطابق ڈاکوؤں نےگودام چورنگی پر کیش وین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 سکیورٹی گارڈز زخمی ہوگئے۔
پولیس کا بتانا ہےکہ سفید کار میں موجود 4 ڈاکوؤں نے کیش وین کو روکا، اس دوران وین میں موجود گارڈز نے ڈاکوؤں پرفائرنگ کی تاہم ڈاکوؤں کی جوابی فائرنگ سے 2 سکیورٹی گارڈ زخمی بھی ہوگئے۔
پولیس کا کہناہےکہ کیش وین جیسے ہی کیش لے کر بینک پہنچی اور رقم کی منتقلی شروع کی تو کار میں موجود ڈاکو موقع پر پہنچ گئے، اس دوران پولیس کی نفری کچھ دور موجود تھی تاہم ڈاکو گارڈز کو زخمی کرکے 97 لاکھ روپے لے اڑے۔
پولیس کے مطابق وین میں 5 سکیورٹی گارڈز موجودتھے جن میں سے 2 فائرنگ سے زخمی ہوئے، دونوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
Leave a Reply