کوئی ایک بھی فیصلہ ٹھیک کیا؟ شیر افضل کی عمران خان کے فیصلوں پر تنقید


کوئی ایک بھی فیصلہ ٹھیک کیا؟ شیر افضل کی عمران خان کے فیصلوں پر تنقید

اتنی بڑی سیاسی جماعت ہے لیکن اپوزیشن لیڈر کسی اور کو نامزد کردیا، یہ کس طرح کے فیصلے ہورہے ہیں؟ رکن قومی اسمبلی/ اسکرین گریب

اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے فیصلوں پر تنقید کی ہے۔

 نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے زیر اہتمام نیشنل کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں شاہد خاقان عباسی، لیاقت بلوچ، شیرافضل مروت، بیرسٹرسیف اور عمران اسماعیل شریک ہوئے۔

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ اتنی بڑی سیاسی جماعت ہے لیکن اپوزیشن لیڈر کسی اور کو نامزد کردیا، یہ کس طرح کے فیصلے ہورہے ہیں؟

شیر افضل مروت نے سوال کیا کوئی ایک بھی فیصلہ ٹھیک کیا گیا ہے؟ 

دوسری جانب بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پولیٹیکل پولرائزیشن کی وجہ سے مشکلات ہیں، اس قسم کے ڈائیلاگ سے ملک کو درپیش مسائل کم کیے جاسکتے ہیں، بعض سیاسی جماعتیں یہاں موجودنہیں، ان کو خدشہ ہے شاید اس سے ان کو سیاسی نقصان ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی اورریاست کے درمیان اختلافات کو کم کرنے کی ضرورت ہے، یقیناً عمران خان کو رہا کرناضروری ہے، ان کے علاوہ تمام سیاسی قیدیوں کو رہائی دی جائے، عمران خان کی رہائی کےبعدجوصورتحال ہوگی اس سے حکمرانوں کو خدشات ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *