کوئی این او سی جاری نہیں کیا، راوی کے اندر سب تعمیرات غیرقانونی ہیں: سی ای او روڈا


کوئی این او سی جاری نہیں کیا، راوی کے اندر سب تعمیرات غیرقانونی ہیں: سی ای او روڈا

فوٹو: فائل

راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) کے سی ای او  عمران امین نے کہا ہےکہ  دریائے  راوی کے بیڈ (گزرگاہ)  پرکسی تعمیرات یا سوسائٹی کی تعمیر کا این او سی جاری نہیں کیا گیا،  دریا کے اندر جو تعمیرات ہیں وہ سب غیرقانونی ہیں اور  این او سی کے بغیر قائم کی گئی ہیں۔

جیو نیوز کے  پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سی ای او  راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی عمران امین نے کہا کہ لاہور اور  شاہدرہ  سے ملحقہ کئی آبادیاں آبی گزرگاہ پر قائم ہیں، روڈا نے طےکیا ہےکہ  راوی کے ایک کلومیٹر کے بیڈ  پر جو آبادیاں قائم ہیں ان سب کو ہٹایا جائےگا۔

عمران امین کا کہنا تھا کہ  دریائے راوی کے بیڈ  پرکسی تعمیرات یا سوسائٹی کی تعمیر کا  این او سی جاری نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ  دریا کے اندر جو  تعمیرات ہیں وہ سب غیرقانونی ہیں اور این او سی کے بغیر قائم کی گئی ہیں۔

سی ای او  روڈا  نے راوی کے کنارے نئے شہر کے قیام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئےکہا کہ جب یہ منصوبہ مکمل ہوجائے گا تو لاہور 6 لاکھ کیوسک کا ریلا برداشت کرنے کے قابل ہوجائےگا۔

 عمر امین نے مزیدکہا کہ اب روڈا منصوبےکے لیےکسی سے زبردستی زمین نہیں لی جارہی، جن لوگوں کو ماضی میں کم معاوضہ ملا اب ان کا نقصان پورا کیا جا رہا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *