
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔
لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں لاہور قلندرز کی اسٹرنتھ اس کا پیس اٹیک ہے جس میں کپتان شاہین آفریدی، سلمان مرزا ، زمان خان اور حارث رؤف شامل ہیں اور بیٹنگ میں فخر زمان، محمد نعیم ،عبداللہ شفیق اور کوشل پریرہ بھی خوب رنگ جما رہے ہیں۔
دوسری جانب سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں بہترین اسپنرز ابرار احمد اور عثمان طارق کے ساتھ فاسٹ بولر محمد عامر، وسیم جونیئر اور فہیم اشرف شامل ہیں جبکہ بیٹنگ میں سعود شکیل ، رائیلی روسو ، فن ایلن ، دنیش چندی مل اور حسن نواز بھی کمال دکھا رہے ہیں۔
پی ایس ایل ٹین میں دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والا پہلا میچ قلندرز نے 79 رنز سے جیتا لیکن دوسرا میچ بارش کی نذر ہو گیا ۔ پاکستان سپر لیگ میں دونوں کے درمیان 19 میچز ہو چکے ہیں اور دونوں ٹیمیں 9، 9 بار فاتح رہیں ایک میچ بے نتیجہ رہا۔
فخر زمان 442 رنز بناکر قلندرز کے کامیاب ترین بیٹر ہیں جبکہ کوئٹہ کے سابق کپتان اور موجودہ ٹیم ڈائریکٹر سرفراز احمد نے لاہور قلندرز کے خلاف 357 رنز بنائے۔
قلندرز نے دو مرتبہ ٹائٹل جیتا ہے جبکہ کوئٹہ نے ایک بار ٹرافی اٹھائی ہے۔
Leave a Reply