رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ صرف ایک ہفتے کی دوری پر ہے، روزوں کے دورانیے کے حوالے سے تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق روس، گرین لینڈ، آئس لینڈ، ناروے، سویڈن اور فن لینڈ میں روزے کی مدت 16گھنٹے جب کہ کچھ مقامات پر 20گھنٹے رہے گی۔
اس کے علاوہ برازیل، جنوبی افریقا، چلی، نیوزی لینڈ، انڈونیشیا، ملیشیا اور کینیا میں اوقات 11سے 14 گھنٹے رہیں گے۔
ایسے علاقوں میں جہاں دن غیر معمولی طور پر لمبا یا مختصر ہو،مکہ یا قریبی معتدل شہر کے اوقات اپناسکتے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق رمضان 2026 کی ابتدا 19 فروری کو متوقع ہے، حالانکہ چاند کے نظارے پر یہ 18 فروری کو بھی شروع ہو سکتا ہے۔
اس سال روزے کے اوقات پچھلے سال کے مقابلے میں کم ہوں گے، جس سے مومنین کے لیے روزہ رکھنا کچھ آسان ہو جائے گا۔
شمالی ممالک جیسے شمالی روس، گرین لینڈ، آئس لینڈ، ناروے، سویڈن اور فن لینڈ میں روزے کی مدت 16 گھنٹے یا اس سے زیادہ ہو سکتی ہے۔


























Leave a Reply