Skip to content
  • Saturday, 7 February 2026
  • 11:03 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • کن شرائط پر بشریٰ بی بی کی اہلخانہ سے ملاقات کرائی گئی؟

حالیہ پوسٹس

  • ٹرمپ نے سابق صدر اوباما اور اہلیہ کی انتہائی توہین آمیز اے آئی ویڈیو پوسٹ کردی
  • تائیوان کو اسلحے کی فروخت پر ٹرمپ کا دورہ خطرے میں پڑ سکتا ہے، چین نے خبردار کردیا
  • اسرائیل کا کیمیائی مواد کا مبینہ چھڑکاؤ، لبنان کا بین الاقوامی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ
  • افتتاحی میچ میں پاکستان کا نیدرلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • اسمتھ کے بعد ایک اور آسٹریلوی بیٹر پی ایس ایل کا حصہ بن گیا
تازہ ترین

کن شرائط پر بشریٰ بی بی کی اہلخانہ سے ملاقات کرائی گئی؟

DAILY MITHAN Feb 7, 2026 0


کن شرائط پر بشریٰ بی بی کی اہلخانہ سے ملاقات کرائی گئی؟

بشریٰ بی بی کی اہلخانہ سے ملاقات بیرسٹر محمد علی سیف کی کوششوں سے ممکن بنائی گئی: ذرائع۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: تقریباً تین ماہ کے وقفے یعنی 4 نومبر 2025ء کے بعد پہلی مرتبہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اپنے قریبی رشتہ داروں سے ملاقات کی اجازت دی گئی، جن میں ان کی بیٹی اور بھابھیاں شامل تھیں۔

 چند روز قبل ہونے والی اس ملاقات کی اجازت اس واضح شرط کے ساتھ دی گئی تھی کہ اسے کسی بھی طرح کے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیا جائے گا۔ 

ذرائع کے مطابق، یہ ملاقات بیرسٹر محمد علی سیف کی کوششوں سے ممکن بنائی گئی، جن کے بارے میں اس سے قبل بھی رپورٹس آتی رہی ہیں کہ وہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کیلئے انسانی ہمدردی اور قانونی سہولت کاری کے حوالے سے بیک چینل کوششوں میں شامل رہے ہیں۔ 

بتایا جاتا ہے کہ یہ سہولت کاری بشریٰ بی بی کی جانب سے دیے گئے ان ابتدائی اشاروں کے بعد عمل میں آئی جن میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کسی بھی ممکنہ ذریعے سے معاملات میں نرمی آ سکتی ہو تو اسے آزمایا جانا چاہیے۔ 

ذرائع کے مطابق، عمران خان نے بھی بیرسٹر محمد علی سیف کو ہدایت دی تھی کہ وہ اپنی روابط کو استعمال کرتے ہوئے پی ٹی آئی اور عسکری قیادت کے درمیان مفاہمت کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کریں۔ 

ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کی حالیہ اجازت سختی کے ساتھ اس شرط پر دی گئی تھی کہ ملاقات میں کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوگی۔ رشتہ داروں کو واضح طور پر کہہ دیا گیا تھا کہ وہ کوئی سیاسی پیغام پہنچائیں گے اور نہ وصول کریں گے، اور ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران اس شرط کو مکمل طور پر پورا کیا گیا۔ 

اگرچہ ملاقات میں کسی سیاسی معاملے پر گفتگو نہیں ہوئی، تاہم ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بشریٰ بی بی نے ذاتی نوعیت کی شکایت کا اظہار کیا اور افسوس ظاہر کیا کہ ان کی اور عمران خان کی مسلسل قید کے باوجود پاکستان تحریکِ انصاف ان کیلئے کوئی مؤثر کوشش کرنے میں ناکام رہی ہے۔

تاہم، ذرائع نے واضح کیا کہ یہ شکایت محض ذاتی احساس تک محدود رہی اور اس سے کوئی سیاسی پیغام یا ہدایت اخذ نہیں کیا گیا۔ باخبر حلقوں میں اس ملاقات کو کسی وسیع تر سیاسی رابطے کے بجائے محدود اور مخصوص انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی گئی سہولت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر طے شدہ شرائط کی اسی طرح پاسداری کی جاتی رہی تو حالات کو دیکھتے ہوئے مستقبل میں بشریٰ بی بی کی اہل خانہ کے ساتھ اسی نوعیت کی محدود ملاقاتوں کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ 

اس کے برعکس، عمران خان کے معاملے میں فی الحال کسی ایسی نرمی کے آثار دکھائی نہیں دیتے۔ خاندان کے لوگوں کیساتھ ان کی آخری ملاقات، جس میں ان کی بہن شامل تھیں، پی ٹی آئی قیادت، بالخصوص بیرسٹر گوہر علی خان کی مسلسل کوششوں کے بعد ممکن ہو سکی تھی۔

تاہم یہ ملاقات اس وقت متنازع بن گئی جب عمران خان سے منسوب بعض بیانات بعد ازاں میڈیا تک پہنچائے گئے، جن میں چیف آف آرمی اسٹاف پر براہِ راست تنقید کی گئی تھی۔ 

ذرائع کے مطابق، ان بیانات کو حکام نے ناقابلِ قبول قرار دیا، جس کے نتیجے میں پابندیاں دوبارہ سخت کر دی گئیں اور اس امر پر مزید زور دیا گیا کہ جیل میں اہل خانہ کے ساتھ ملاقاتوں کو کسی صورت سیاسی رابطے یا پیغام رسانی کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ دونوں کیسز میں مختلف نوعیت کے رویے اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ حکام جیل ملاقاتوں سے سامنے آنے والے پیغامات کے حوالے سے کس قدر حساس ہیں اور اس بات پر مصر ہیں کہ ایسی کسی بھی سہولت کے ساتھ منسلک شرائط پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
ٹرمپ نے سابق صدر اوباما اور اہلیہ کی انتہائی توہین آمیز اے آئی ویڈیو پوسٹ کردی
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
Headline تازہ ترین
تائیوان کو اسلحے کی فروخت پر ٹرمپ کا دورہ خطرے میں پڑ سکتا ہے، چین نے خبردار کردیا
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
Headline تازہ ترین
اسرائیل کا کیمیائی مواد کا مبینہ چھڑکاؤ، لبنان کا بین الاقوامی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
تازہ ترین
افتتاحی میچ میں پاکستان کا نیدرلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
Headline تازہ ترین
اسمتھ کے بعد ایک اور آسٹریلوی بیٹر پی ایس ایل کا حصہ بن گیا
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا کی پاکستان کے ریکوڈک منصوبے کیلئے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی سے دبئی جانیوالی 2 خواتین گرفتار، ایک خاتون کا غیراخلاقی نیٹ ورک سے منسلک ہونےکا اعتراف
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
Headline تازہ ترین
دہشتگردوں کو غیر ملکی پشت پناہی حاصل ہے، مساجد پر حملے کرنیوالے سفاک درندے ہیں: محسن نقوی
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا ایران مذاکرات
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
Headline تازہ ترین
کرکٹ کی عالمی جنگ کا آج سے آغاز، افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیدرلینڈز آمنے سامنے ہوں گے
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
تازہ ترین
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، ایران کیساتھ اگلا ہفتے پھر مذاکرات ہوں گے: ٹرمپ
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
Headline تازہ ترین
مختلف ممالک کی مذمت، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ کھڑے رہنے کا اعلان
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
Headline تازہ ترین
ہم کب تک مذمتی بیانات سےکام چلاتے رہیں گے؟ شاہد آفریدی کا دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
Headline تازہ ترین
یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
Headline تازہ ترین
صائم ایوب پاکستان سپر لیگ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
تازہ ترین
بھارت پراکسیز کے ذریعے پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے: خواجہ آصف
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
تازہ ترین
ایران نے مذاکرات میں یورینیم افزودگی روکنے کا امریکی مطالبہ مستردکردیا
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
Headline تازہ ترین
نیدر لینڈز کیخلاف صائم ایوب کیساتھ خواجہ نافع کے اوپننگ کرنےکا امکان
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
تازہ ترین
لانڈھی کی فیکٹری میں لگی آگ تیسرے درجے کی قرار
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
Headline تازہ ترین
اسلام آباد کی مسجد میں نمازجمعہ کے دوران دھماکے کی مذمت کرتے ہیں: افغان وزارتِ خارجہ
DAILY MITHAN Feb 7, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
حملہ آور کے 2 بھائی اور ایک خاتون گرفتار
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
پاکستان
پولیس پر 9 مئی سے متعلق پریشر ڈالا جارہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھسیٹیں: سہیل آفریدی
DAILY MITHAN Feb 6, 2026
پاکستان
عمران خان کی میڈیکل رپورٹ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش
DAILY MITHAN Feb 6, 2026
پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی توجہ ضروری ہے، عاصم افتخار
DAILY MITHAN Feb 6, 2026