کمشنرکراچی نے شہرکی 20 سڑکوں پر رکشوں کے داخلے پر پابندی لگادی


کمشنرکراچی نے شہرکی 20 سڑکوں پر رکشوں کے داخلے پر پابندی لگادی

فوٹو: فائل

کمشنر کراچی نے شہر کی 20 سڑکوں پر رکشوں کے داخلے  پر  پابندی لگادی ہے۔

کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 20 سڑکوں پر  رکشے چلانے پر  پابندی ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر لگائی گئی۔کراچی کی 20 سڑکوں پر 3 سیٹر اور 5 سیٹر رکشوں کے داخلے پر پابندی ہوگی۔20 سڑکوں پر رکشوں کے داخلے پر پابندی 2 ماہ کے لیے عائد کی گئی ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق ٹریفک پولیس کو پابندی پر عملدرآمد کرانےکے لیے اختیارات دے دیےگئے ہیں۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق شارع فیصل، شاہراہ قائدین، آئی آئی چندریگرروڈ، شیرشاہ سوری روڈ، شہیدملت روڈ، عبداللہ ہارون روڈ، دوتلوار شاہراہ فردوس، اسٹیڈیم روڈ، سرشاہ سلیمان روڈ، راشد منہاس روڈ ، ماڑی پور روڈ، شاہراہ پاکستان، حب ریورروڈ، قائدآباد سے لانڈھی89، یونیورسٹی روڈ،کورنگی روڈ، اورنگی روڈ، سپرہائی وے سے ملیرہالٹ اور سرجانی عبداللہ چوک پر  رکشوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

گزشتہ ماہ شہر کی 11 سڑکوں پر رکشوں کے داخلے پر پابندی عائدکی گئی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *