کراچی: پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے کمرشل پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹم میں کہا گیا ہےکہ حال ہی میں سوشل میڈیا اور کچھ میڈیا پر پاکستان کی فضائی حدود کمرشل پروازوں کے لیے جزوی طور پر بند کرنے کی خبریں سامنے آئیں جو گمراہ کن ہیں۔
نوٹم کے مطابق فضائی حدود سے متعلق ایک معمول کی آپریشنل اطلاع ہے، اس میں صرف کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجنز کے اندر مخصوص ائیر ٹریفک سروسز روٹ سیگمنٹس کی عارضی عدم دستیابی کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق 3 سے 31 مارچ تک روزانہ مخصوص اوقات میں گراؤنڈ سے لامحدود اونچائی تک بند رہیں گے اور یہ صرف آپریشنل وجوہات کی بنا پر ہے۔
نوٹم میں کہا گیاہےکہ پاکستان کی فضائی حدود مکمل طور پر دستیاب، محفوظ اور تمام سول ایوی ایشن بشمول کمرشل فلائٹس کے لیے دستیاب ہے اور ائیر ٹریفک سروسز میں کوئی رکاوٹ نہیں آئی جب کہ متاثرہ راستوں کے لیے متبادل روٹس معمول کے مطابق استعمال ہو رہے ہیں ۔

























Leave a Reply