
بینکاک: فون کال لیک ہونے پر تھائی لینڈ کی خاتون وزیراعظم یتونگاترن شیناوترا سے استعفے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ دنوں تھائی لینڈ کی وزیراعظم کی کمبوڈیا کے سیاسی رہنما اور سابق وزیراعظم ہن سین (Hun Sen) سے کی گئی فون کال لیک ہوگئی تھی جس کے بعد اب انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کمبوڈیا کے ساتھ سرحدی تنازع کے ممکنہ حل کی فون کال لیک گفتگو وائرل ہونے کے بعد ملک میں وزیراعظم کے خلاف غم وغصہ ہے اور ایسے میں وزیراعظم کی ایک اہم اتحادی جماعت نے بھی حکومت سے علیحدگی اختیار کرلی ہے جس سے یتونگاترن شیناوترا کی حکومت خطرے میں آگئی ہے۔
یتونگاترن نے اگست 2024 میں تھائی لینڈ کی وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا اور اب محض 10 ماہ بعد ہی ان سے استعفے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے تاہم انہوں نے اس معاملے پر معافی بھی مانگ لی ہے
Leave a Reply