کراچی کے علاقے پاک کالونی پرانا گولیمار میں کلینک میں فائرنگ سے مریض جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مقتول عبدالرشید کلینک میں ڈرپ لگوا رہا تھا کہ نامعلوم ملزم فائرنگ کرکے فرار ہو گئے، فائرنگ سے عبدالرشید موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق عبدالرشید بڑا بورڈ کا رہائشی، سوشل ورکر اور پراپرٹی کا کاروبارکرتا تھا، فائرنگ کا واقعہ ابتدائی طور پر دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔
دوسری جانب ماڑی پور بدھنی گوٹھ میں فائرنگ سے ایک نو جوا ن جاں بحق ہو گیا جبکہ سپرہائی وے پرکارکی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارجان سے چلا گیا۔
اس کے علاوہ سچل تھانےکی حدود میں بھائی کی شادی میں پولیس اہلکار ابوزر کی جانب سے شدید ہوائی فائرنگ کی گئی جس پر متعلقہ علاقے کے افسران نے فوری انکوائری کا حکم دیا ہے۔


























Leave a Reply