کلفٹن سے نوبیاہتاجوڑےکی لاشیں ملنےکا کیس، لڑکےکا دوست ہی مبینہ قاتل نکلا


کلفٹن سے نوبیاہتاجوڑےکی لاشیں ملنےکا کیس، لڑکےکا دوست ہی مبینہ قاتل نکلا

بوٹ بیسن تھانے کی حدود کلفٹن میں چائنہ پورٹ کے قریب ملنے والی جوڑے کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی تھیں/ اسکرین گریب

گوجرانوالا: کراچی میں کلفٹن چائنہ  پورٹ میں بیوی سمیت قتل کیےگئے مقتول ساجدکا دوست  احتشام ہی  نوبیاہتا  جوڑےکا مبینہ  قاتل نکلا۔

 گوجرانوالا میں پسندکی شادی کرنے والے جوڑےکےکراچی میں قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

پولیس تحقیقات کے مطابق قتل ہونے  والے میاں بیوی ساجد  اور ثنا کے ساتھ کراچی جانے والے ساجدکے دوست احتشام نے ہی دونوں کو قتل کیا۔ مفرورملزمان عاصم  اور عمران جوڑے کے تعاقب میں کراچی گئے تھے،کراچی پہنچ کر عاصم نے احتشام سے  رابطہ کیا  اور دونوں کی ملاقات بھی ہوئی۔

پولیس تحقیقات کے مطابق احتشام نے 6 لاکھ روپے میں جوڑےکو قتل کرنےکے لیے حامی بھری، عاصم نے ایک لاکھ روپے ایڈوانس رقم دی اور خود کراچی سے واپس آ گیا۔

معاہدے کے مطابق 28 جولائی کو احتشام نے ساجد اور ثنا کو قتل کر دیا، جوڑے کو قتل کرنے کے بعد سے احتشام روپوش ہے۔

پولیس نے مرکزی ملزم عاصم کے ماموں مستنصر کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ مستنصر ملزم وقاص اور عاصم کے ساتھ قتل کی منصوبہ بندی میں شامل ہے۔

مفرور ملزمان احتشام ،عاصم اور عمران کی گرفتاری کے لیےگوجرانوالا اور کراچی پولیس مل کر کام کر رہی ہے ۔ گرفتار ملزمان وقاص اور مستنصر کو کراچی منتقل کیا جائےگا۔

خیال رہےکہ 28  جولائی کو کراچی سے جوڑےکی  تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی تھیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔

مقتولین کا تعلق گوجرانوالا کے ایک ہی گاؤں سے تھا۔پولیس کے مطابق دونوں شادی کرنا چاہتے تھے اور 15 جولائی کو دونوں گھر چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ مقتولہ ثنا کے بھائی وقاص نے گوجرانوالا کے تھانہ تتلے علی میں 17 جولائی کو ثنا کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا جس میں ساجد سمیت دیگر 4 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔

دستاویز کے مطابق مقتول ساجد مسیح نے 22 جولائی کو اسلام قبول کیا تھا اور دونوں نے 22 جولائی کو ہی کورٹ میرج کی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *