کلفٹن سے نوبیاہتاجوڑےکی لاشیں ملنےکا کیس،کراچی پولیس نےگوجرانوالا سے4 افرادکوگرفتارکرلیا


کلفٹن سے نوبیاہتاجوڑےکی لاشیں ملنےکا کیس،کراچی پولیس نےگوجرانوالا سے4 افرادکوگرفتارکرلیا

فوٹو: فائل

کراچی: چائنا پورٹ کلفٹن  سے میاں بیوی کی لاشیں ملنےکےکیس میں  کراچی  پولیس نے گوجرانوالا سے 4  افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق  کراچی پولیس کی ٹیم گوجرانوالا پہنچ گئی اور  4 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق گرفتار افراد میں  مقتولہ ثناء آصف کا بھائی وقاص اور دیگر افراد شامل ہیں۔

 ڈی آئی جی کا کہنا ہےکہ  مقتول ساجد کا والد عارف مسیح  کراچی پہنچ گیا ہے اور  پولیس نے اس کا بیان  ریکارڈکرلیا ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق عارف مسیح  نےگوجرانوالا میں پیش  آنے  والے  واقعات کا بھی ذکر کیا، مقتول کے والد کے بیان کے بعد اب قتل کے مقدمے میں کچھ افراد کو نامزد بھی کیا جائے گا۔

خیال رہےکہ گزشتہ روز کلفٹن چائنہ پورٹ کے قریب سے مرد اور خاتون کی تشدد  زدہ لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔

مقتول نوجوان کو ساجد جب کہ مقتولہ کو ثناء آصف کے نام سے شناخت کیا گیا، مقتولین کا تعلق گوجرانوالا کے ایک ہی گاؤں سے تھا۔

پولیس کے مطابق دونوں شادی کرنا چاہتے تھے اور 15 جولائی کو دونوں گھر چھوڑ کر چلےگئے تھے۔ مقتولہ ثناء کے بھائی وقاص نے گوجرانوالا کے تھانہ تتلے علی میں 17 جولائی کو ثناء کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا  تھا جس میں ساجد سمیت دیگر 4 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔

دستاویز کے مطابق ساجد مسیح نے 22 جولائی کو اسلام قبول کیا اور دونوں نے 22 جولائی کو ہی کورٹ میرج کی تھی۔

پولیس کے مطابق دونوں کو چائنا پورٹ کے قریب فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا، شبہ ہےکہ قاتلوں کی تعداد بھی کم از کم 2 تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *