کفایت شعاری کے دعوؤں کے باوجود وفاقی حکومت کے امور چلانے کا خرچہ بڑھ گیا


کفایت شعاری کے دعوؤں کے باوجود وفاقی حکومت کے امور چلانے کا خرچہ بڑھ گیا

حکومتی امور چلانےکے اخراجات حکومتی ہدف اورنظرثانی تخمینے سے بھی زیادہ ہوگئے ہیں/ فائل فوٹو

اسلام آباد: اخراجات میں کمی کے دعوؤں اور کفایت شعاری اقدامات کے باوجود وفاقی حکومت کے امور چلانے کا خرچہ تقریباً 14 فیصد بڑھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی امور چلانےکے اخراجات حکومتی ہدف اورنظرثانی تخمینے سے بھی زیادہ ہوگئے ہیں۔

وفاقی وزارتوں ، ڈویژنز اور اداروں کے روز مرہ آپریشنل اخراجات، تنخواہوں اور انتظامی سمیت دیگر خرچوں پر مشتمل وفاقی حکومت کے امور چلانے کے اخراجات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 

 گزشتہ ایک مالی سال کے دوران وفاقی حکومت کو چلانےکے اخراجات 108 ارب روپے اضافے کے ساتھ 892 ارب روپے پر  پہنچ گئےجو مالی سال 24-2023 میں 784 ارب روپے تھے۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *