کشمیر، گلگت اور کے پی میں جنوری کے آخر تک شدید سرد موسم کی پیشگوئی


کشمیر، گلگت اور کے پی میں جنوری کے آخر تک شدید سرد موسم کی پیشگوئی

بالائی علاقوں میں برفباری کی وجہ سے رابطہ سڑکیں، ٹرانسپورٹ اور بجلی کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے: این ڈی ایم اے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر  مینجمنٹ اتھارٹی (این  ڈی ایم اے) نے گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور آزادکشمیر میں ممکنہ شدید سردی کا الرٹ جاری کردیا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ دنوں میں جنوری کے آخر تک رات اور صبح میں شدید سردموسم متوقع ہے، بالائی علاقوں میں درمیانے سے شدید درجے کی برفباری کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے بتایا کہ برفباری کی وجہ سے رابطہ سڑکیں، ٹرانسپورٹ اور بجلی کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے جب کہ پہاڑی علاقوں میں ممکنہ برفباری سے برفانی تودےگرنے اور پھسلن میں اضافہ متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق شدید سردی اور برفباری  بچوں، بزرگوں اوربیمار افراد کو متاثر کر سکتی ہے، میدانی علاقوں میں سرد و خشک موسم اور بعض مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے جب کہ فصلوں اور باغات کو نقصان کا خدشہ بھی ہے۔

 این ڈی ایم اے  نے شہریوں کو پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور برفباری والے علاقوں میں گاڑی کے ٹائروں پرحفاظتی زنجیر لگانے کی ہدایت کی ہے۔

این ڈی ایم اے نے صوبائی ادارے، ضلعی اتنظامیہ کو پیشگی اقدامات اور ضروری مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *