‘کسی کی شیطانیت کو ٹھیس پہنچی ہو تو معذرت خواہ ہوں’، جاوید اختر کےبیان پر لکی علی کا طنز


کسی کی شیطانیت کو ٹھیس پہنچی ہو تو معذرت خواہ ہوں، جاوید اختر کےبیان پر لکی علی کا طنز

فوٹو: فائل

معروف بھارتی گلوکار لکی علی نے  بھارتی مصنف اور شاعر جاوید اختر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں جاوید اختر کی ایک مبینہ ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ان کا کہنا تھا کہ جب شعلے فلم  ریلیز ہوئی تھی تو اس وقت کوئی ہندو نہیں تھے؟  آج کی طرح کے مذہبی لوگ نہیں تھے، اس کے لیے جو مکالمے لکھے اب وہ لکھنا ممکن نہیں۔

جاوید اختر کا کہنا تھا کہ  ایک مرتبہ میں  اور  راجو ہیرانی(معروف ہدایت کار)   پونے میں ایک تقریب میں  ناظرین کے سامنے بیٹھے تھے، اس وقت  میں نےکہا تھا کہ ‘مسلمانوں کی طرح مت بنو، انہیں اپنا جیسا بناؤ، یہ المیہ ہے کہ  تم مسلمانوں کی طرح بن رہے ہو۔’ 

جاوید اختر کا یہ بیان ایک صارف نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے ان پر تنقید کی تو لکی علی نے بھی جاوید  اخترکو  آڑے ہاتھوں لے لیا۔

لکی علی نے بھی ایکس پر لکھا کہ  ‘ جاوید اختر جیسے مت بنو،’  ساتھ ہی انہوں نے انہیں  بدتمیز اور بدصورت بھی کہہ دیا۔

اب لکی علی نے ایک اور پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میرا کہنےکا مقصد تھا کہ تکبر بدصورت ہے، میری طرف سے یہ غلط بات کہی گئی’۔ تاہم لکی علی کا یہ بھی کہنا تھا کہ  ‘ شیطانوں کے بھی جذبات ہوسکتے ہیں  اور اگر میری وجہ سے کسی کی شیطانیت کو ٹھیس پہنچی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں۔’

خیال رہے کہ  جاوید اختر خود کو ایک  ایک ترقی پسند اور آزاد خیال شخص کے طور پر پیش کرتے ہیں تاہم ان کی تنقید کا نشانہ اکثر مسلمان ہی بنتے ہیں اور وہ پاکستان مخالف بیانات بھی بڑھ چڑھ کر دیتے ہیں۔

روال سال مئی میں جاوید اختر نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا  کہ ’پاکستانی کہتے ہیں کہ میں جہنم میں جاؤں گا اور بھارتی مجھے جہادی کہتے ہیں، کہتے ہیں پاکستان چلے جاؤ، اگر مجھے پاکستان اور جہنم میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو تو میں جہنم کا انتخاب کروں گا‘۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *