کسی خودمختار ریاست پر حملہ کرنا جنگ کے مترادف اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے: ظہران ممدانی


کسی خودمختار ریاست پر حملہ کرنا جنگ کے مترادف اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے:  ظہران ممدانی

فوٹو: انٹرنیٹ 

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے وینزویلا پر امریکی حملے اور صدر نکولس مادورو کو اہلیہ سمیت گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی خودمختار ریاست پر حملہ کرنا جنگ کے مترادف ہے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے کہا کہ مجھے  آج وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کی امریکی فوج کے ہاتھوں گرفتاری اور انہیں نیویارک سٹی میں وفاقی تحویل میں رکھنے کے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

ظہران ممدانی نے کہا کہ کسی خودمختار ریاست پر یکطرفہ حملہ کرنا جنگ کے مترادف ہے اور یہ و بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی کے اس کھلے ایجنڈے کا اثر صرف بیرونِ ملک افراد تک محدود نہیں رہتا بلکہ یہ براہِ راست نیویارک کے شہریوں کو بھی متاثر کرتا ہے، جن میں دسیوں ہزار وینزویلا سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں جو اس شہر کو اپنا گھر کہتے ہیں۔ 

ظہران ممدانی کا کہنا تھا کہ میری اولین ترجیح ان کی اور ہر نیویارک کے شہری کی سلامتی ہے، اور میری انتظامیہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ضرورت کے مطابق رہنمائی جاری کرتی رہے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *