کسانوں کی معاونت کیلئے پیکج تیار، اعلان آئندہ ہفتے کیا جائیگا


سندھ: کسانوں کی معاونت کیلئے پیکج تیار، اعلان آئندہ ہفتے کیا جائیگا

اگر مناسب اقدامات نہ کیے اور زرعی ایمرجنسی کا نفاذ صحیح طریقے سے نہ ہوا تو بحران کا سامنا ہوگا: مراد علی شاہ/ اسکرین گریب

کراچی: سندھ حکومت نے کسانوں کی معاونت کے لیے پیکج تیار کر لیا جس کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اگر مناسب اقدامات نہ کیے اور زرعی ایمرجنسی کا نفاذ صحیح طریقے سے نہ ہوا تو بحران کا سامنا ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے کسانوں کی معاونت کے لیے پیکج تیار کر لیا ہے  جس کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سیلاب میں کمی آنا شروع ہوئی ہے، سکھربیراج میں بھی سیلابی صورتحال میں کمی آنا شروع ہوجائے گی،  سندھ میں سیلاب کی تیاریوں میں اداروں کا شکرگزار ہوں، لوکل لوگوں نے بھی ہماری ہدایات پر عمل اور تعاون کیاہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *