کریم آباد میں ڈاکو سنار سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے لوٹ کر فرار


کراچی: کریم آباد میں ڈاکو  سنار  سے  ایک کروڑ  20 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے کریم آباد میں اپوا کالج کے قریب ڈاکو  سنار  سے  ایک کروڑ 20 لاکھ روپے لوٹ کر فرار  ہوگئے۔

کریم آباد جیولرز  ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے کہ کریم آباد کا سنار  صدر کی لیب میں سونا لےکر گیا تھا جہاں سونا فروخت کرنے کے بعد واپسی پر کریم آباد میں اپوا کالج کے قریب 4 ملزمان نے سنار کو گھیرے میں لے لیا اور  اسلحہ کے زور پر  رقم چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے ، ملزمان کی شناخت کے لیے کریم آباد میں اپوا کالج کے قریب  سی سی ٹی وی سمیت دیگر شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں جبکہ متاثرہ سونار سے بھی واقعے کی مزید تفصیلات اکٹھی کی جارہی ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *