Skip to content
  • Tuesday, 10 February 2026
  • 5:04 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • کرپٹو ایکسچینج نے غلطی سے 40 ارب ڈالرز مالیت کے بٹ کوائن صارفین کو تحفے میں بھیج دیے

حالیہ پوسٹس

  • نئے سولر نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز کے بعد پروٹیکٹڈ صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد کرنیکی تجویز
  • دہشتگردی کے خلاف سیاسی اختلافات بھلا کر یکجا ہونے کی ضرورت ہے: خواجہ آصف
  • ایپل کے نئے آئی فون 17 ای کی قیمت سامنے آگئی
  • نیپرا پر اعتماد کرکے سولرائزیشن میں سرمایہ لگانے والوں کو نقصان پہنچایا جارہا ہے: شیری رحمان
  • یورپی یونین مبصر مشن کا بنگلادیش میں انتخابات کی تیاریوں پر اظہار اطمینان
Headline تازہ ترین

کرپٹو ایکسچینج نے غلطی سے 40 ارب ڈالرز مالیت کے بٹ کوائن صارفین کو تحفے میں بھیج دیے

DAILY MITHAN Feb 10, 2026 0


کرپٹو ایکسچینج نے غلطی سے 40 ارب ڈالرز مالیت کے بٹ کوائن صارفین کو تحفے میں بھیج دیے

یہ واقعہ جنوبی کوریا میں سامنے آیا / رائٹرز فوٹو

تصور کریں کہ آپ کسی کو 400 ڈالرز بھیجنا چاہتے ہیں مگر غلطی سے 40 ارب ڈالرز بھیج دیں تو پھر؟

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر جنوبی کوریا کی دوسری بڑی کرپٹو کرنسی ایکسچینج کے ساتھ کچھ ایسا ہی ہوا جو اب 40 ارب ڈالرز سے زائد مالیت کی کرپٹو کرنسی کو واپس حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

مگر ایسا کیوں ہو رہا ہے؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ بٹ ہمب نامی ایکسچینج نے غلطی سے 6 لاکھ 20 ہزار کورین وون کی بجائے 6 لاکھ 20 ہزار بٹ کوائنز صارفین کو بھیج دیے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس کی جانب سے غلطی سے کریڈٹ کیے جانے والے بیشتر بٹ کوائنز کو ریکور کرلیا گیا ہے مگر اب بھی 90 لاکھ ڈالرز مالیت کے بٹ کوائنز کو واپس حاصل نہیں کیا جاسکا کیونکہ صارفین نے انہیں فروخت کر دیا یا غلطی سامنے آنے سے پہلے ہی فنڈز کو نکال لیا۔

ایسا 6 فروری کو اس وقت ہوا جب کرپٹو ایکسچینج کے ایک ملازم نے صارفین کی انعامی رقم کے لیے کورین کرنسی کی بجائے بٹ کوائنز کو بھیج دیا۔

ایسا ایک پروموشنل ایونٹ کے لیے کیا جا رہا تھا اور کمپنی کی جانب سے 6 لاکھ 20 ہزار وون (423 ڈالرز) مالیت کے انعامات 695 صارفین کو دیے جانے تھے۔

مگر ملازم نے کورین کرنسی کی بجائے 6 لاکھ 20 ہزار بٹ کوائنز (42 ارب ڈالرز مالیت) بھیج دیے۔

695 میں سے 249 صارفین نے اپنے انعامی باکس کھولے اور انعام لے لیا۔

جنوبی کوریا کی فنانشنل سپر وائزری سروس (ایف ایس ایس) کے گورنر لی چن جن نے ان صارفین کے لیے اسے تباہ کن قرار دیا جنہوں نے انعام میں ملنے والے بٹ کوائنز کو فروخت کر دیا تھا۔

بٹ کوائن کی قیمتوں میں بزشتہ چند دنوں کے دوران اضافہ ہوا ہے اور لی چن جن نے کہا کہ یہ واقعہ کمپنی کے اندرونی خامیوں کی نشاندہی کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق جن صارفین نے انعامی بٹ کوائنز کو فروخت کیا، انہیں فوجداری مقدمات کا سامنا ہوسکتا ہے کیونکہ کورین فوجداری قوانین میں کرپٹو کرنسی کو قانونی حیثیت حاصل نہیں۔

بٹ ہمب کے مطابق اب تک 99.7 بٹ کوائنز دوبارہ حاصل کیے جاچکے ہیں جس کے لیے اندرونی طور پر انعام بھیجنے کے عمل کو ریورس کرکے معذرت نامہ بھیجا گیا، مگر 86 صارفین نے 1788 بٹ کوائنز فروخت کر دیے تھے ۔

اب کمپنی کی جانب سے ایک، ایک کرکے ان صارفین سے بات چیت کی جا رہی ہے اور انہیں بٹ کوائن کے مساوی رقم کمپنی کو دینے کا کہا گیا ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
دہشتگردی کے خلاف سیاسی اختلافات بھلا کر یکجا ہونے کی ضرورت ہے: خواجہ آصف
DAILY MITHAN Feb 10, 2026
Headline تازہ ترین
ایپل کے نئے آئی فون 17 ای کی قیمت سامنے آگئی
DAILY MITHAN Feb 10, 2026
تازہ ترین
نیپرا پر اعتماد کرکے سولرائزیشن میں سرمایہ لگانے والوں کو نقصان پہنچایا جارہا ہے: شیری رحمان
DAILY MITHAN Feb 10, 2026
Headline تازہ ترین
یورپی یونین مبصر مشن کا بنگلادیش میں انتخابات کی تیاریوں پر اظہار اطمینان
DAILY MITHAN Feb 10, 2026
تازہ ترین
سالانہ امتحانات کے بعد طلبہ کو فراہم کی جانیوالی مفت کتابیں واپس لینے کی ہدایت
DAILY MITHAN Feb 10, 2026
Headline تازہ ترین
راکھی ساونت کا امیتابھ کو ریکھا سے دوسری شادی کا مشورہ
DAILY MITHAN Feb 10, 2026
تازہ ترین
سخت اقدامات اور مؤثر تحقیقات سے سانحہ گل پلازہ کے حقائق منظر عام پر لائیں گے: ضیاء لنجار
DAILY MITHAN Feb 10, 2026
Headline تازہ ترین
ٹی 20 ورلڈکپ میں نیدر لینڈز کی پہلی کامیابی، نمیبیا کو 7 وکٹوں سے ہرادیا
DAILY MITHAN Feb 10, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی میڈیا پر واویلا مچ گیا
DAILY MITHAN Feb 10, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان میں کرپشن میں کمی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ جاری
DAILY MITHAN Feb 10, 2026
تازہ ترین
پاک بھارت میچ پر مذاکرات کے نتیجے سے خوش ہوں، یہ بڑی کامیابی ہے، نائب صدر بھارتی بورڈ
DAILY MITHAN Feb 10, 2026
Headline تازہ ترین
ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ بحال ہونے پر شاہد آفریدی کا ردعمل آگیا
DAILY MITHAN Feb 10, 2026
Headline تازہ ترین
نوجوان گلوکار طلحہ انجم نے منگنی کرلی، تصاویر وائرل
DAILY MITHAN Feb 10, 2026
Headline تازہ ترین
ملک میں منکی پاکس اور ایچ آئی وی سے متاثرہ ایک اور مریض جاں بحق
DAILY MITHAN Feb 10, 2026
Headline تازہ ترین
چاہے مجھے کوئی کتنا ہی ناپسند کیوں نہ ہو، صوبے کے مفاد کیلئے ساتھ بیٹھوں گا: وزیراعلیٰ کے پی
DAILY MITHAN Feb 10, 2026
Headline تازہ ترین
سرکاری گرلز کالجز میں فوٹو گرافی پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Feb 10, 2026
تازہ ترین
پاکستان کا بھارت کیخلاف کھیلنے کا فیصلہ، آئی سی سی بڑے مالی نقصان سے بچ گیا
DAILY MITHAN Feb 10, 2026
Headline تازہ ترین
نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی کیلئے ایک اور پروقار اعزاز
DAILY MITHAN Feb 10, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی بورڈ کا اپنے کرکٹرز کو فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت دینے سے انکار
DAILY MITHAN Feb 10, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی بورڈ کا اپنے کرکٹرز کو فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت دینے سے انکار
DAILY MITHAN Feb 10, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
سلمان صفدر فرینڈ آف دی کورٹ مقرر، عمران خان کی بیرک تک رسائی مل گئی، تحریری رپورٹ جمع کرائیں گے
DAILY MITHAN Feb 10, 2026
پاکستان
پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے، فیلڈ مارشل کی شرکا کی جنگی و پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف
DAILY MITHAN Feb 10, 2026
پاکستان
جنید اکبر نے پی ٹی آئی کی سیٹ چھوڑنےکا اعلان کردیا
DAILY MITHAN Feb 10, 2026
پاکستان
کوئٹہ میں ریڈ زون کو محفوظ بنانے کیلئے کنکریٹ کی دیوار تعمیر کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 9, 2026