کرپشن کی حد ہوگئی، تمام سڑکیں بہہ گئیں،سیالکوٹ میں تباہی کی بڑی وجہ نالوں پر تجاوزات ہیں: خواجہ آصف


کرپشن کی حد ہوگئی، تمام سڑکیں بہہ گئیں،سیالکوٹ میں تباہی کی بڑی وجہ نالوں پر تجاوزات ہیں: خواجہ آصف

فوٹو: فائل

سیالکوٹ: وزیردفاع  خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ سیالکوٹ میں تباہی کی بڑی وجہ  نالوں پر تجاوزات ہیں، یہ ہمارے بلدیاتی اداروں کی ناکامی ہے۔

سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورےکے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس وقت جو بربادی ہوئی ہے اس کے مختلف پہلو ہیں، جموں سے جتنے نالے نکلتے ہیں سیالکوٹ شہر اس پر آباد ہے، جموں سے پانی آتا ہے تو سیالکوٹ کو سیلاب کا سامنا کرنا پڑتا ہے، سیالکوٹ میں تباہی کی بڑی وجہ ان نالوں پر تجاوزات ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ  میرا خیال ہےکہ یہ ہمارے بلدیاتی اداروں کی ناکامی ہے، بلدیاتی ادارے مضبوط نہیں ہوں گے تویہ مسئلے حل نہیں ہوں گے، پورے ضلع میں تباہی ہوئی نارووال میں بھی تباہی ہوئی، پانی کے راستے میں جب تعمیرات ہوں گی تو  پانی پھر اپنا راستہ خود بناتا ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اس سیلاب میں شہر کا اسٹرکچر تباہ ہوگیا ہے، کرپشن کی حد ہوگئی ہے، سیلاب میں تمام سڑکیں بہہ گئی ہیں، کوئی پوچھنے والا ہے ایس ڈی او، ایکس ای این کو یا ٹھیکدار کو؟

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ  جو کام سویلین اداروں کےکرنے والے ہیں وہ ہماری فوج کر رہی ہے، پاک فوج نے بھارت کے خلاف جنگ جیتی اب قدرتی آفات سے لڑ رہی ہے، فوجی جوان عوام کی جانیں بچا رہے ہیں، محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *