
لوئر کرم میں مسافر گاڑی پر نامعلوم افراد کے حملے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق لوئر کرم میں مسافر گاڑی پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا، مسافر گاڑی پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
Leave a Reply