کرشمہ کے سابق شوہر کی موت کی وجہ کیا تھی؟ سنجے کی والدہ نے بیٹے کی موت پر سوالات اٹھادیے


کرشمہ کے سابق شوہر کی موت کی وجہ کیا تھی؟ سنجے کی والدہ نے بیٹے کی موت پر سوالات اٹھادیے

گزشتہ ماہ جون میں برطانیہ میں پولو میچ کے دوران سنجے کپور دل کا دورہ پڑنے سے اچانک گرپڑے تھے/ فائل فوٹو

بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور کے سابق شوہر اور بھارت کے ارب پتی بزنس مین سنجے کپور کی والدہ نے بیٹے کی پولو میچ کے دوران اچانک ہونیوالی موت پر سنگین سوالات اٹھادیے۔

گزشتہ ماہ جون  میں برطانیہ میں پولو میچ کے دوران  سنجے کپور دل کا دورہ پڑنے سے اچانک گرپڑے تھے جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے کپور کی والدہ رانی کپور  نے دعویٰ کیا کہ بیٹے کی موت کے واقعے کو دل کا دورہ کہہ کر میڈیا پر رپورٹ کیا گیا لیکن سنجے کی  موت کو دل کا دورہ کہہ کر غلط لیبل لگایا جارہا ہے کیوں کہ حقیقت بہت زیادہ پریشان کن ہوسکتی ہے۔

  بھارت کے سینئر وکیل  اور لیگل کاؤنسلر ویبھو گھگر کا کہنا ہے کہ’ میری مؤکلہ کیلئے بطور ماں ان کے بیٹے کی موت کو ایک حادثہ یا دل کا دورہ کہنا  بہت تکلیف دہ ہے، ان کے نزدیک سچ میڈیا کی سرخیوں سے میل نہیں کھاتا، ان کا کہنا ہے کہ  جب تک   سچ سامنے نہیں آجاتا  وہ خاموش نہیں رہیں گی ‘ ۔

سینئر وکیل کی جانب سے  تصدیق کی گئی ہے  اگرچہ تاحال اس حوالے  کوئی قانونی کارروائی شروع نہیں کی گئی ہے لیکن رانی کپور اپنے تمام حقوق محفوظ رکھتی ہیں۔

کرشمہ کے سابق شوہر کی موت کی وجہ کیا تھی؟ سنجے کی والدہ نے بیٹے کی موت پر سوالات اٹھادیے

فوٹوفائل

دوسری جانب رانی کپور نے  یہ  الزام  بھی عائد کیا ہے کہ ان کے بیٹے کی موت کے فوراً بعد ا ان سے بند کمرے میں چند دستاویزات پر  بغیر وضاحت دستخط کرنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔

سنجے کپور کی والدہ رانی کپور نے سونا گروپ بورڈ کو لکھے گئے خط میں بہو سمیت چند افراد پر  الزام عائد کیا ہے کہ ’بیٹے کی موت کے بعد مجھےبغیر وضاحت  مختلف دستاویزات پر دستخط کرنے کیلئے مجبور کیا گیا، مجھے میرے اکاؤنٹس تک رسائی سے مکمل طور پر محروم کردیا گیا حتیٰ کہ میں اب مکمل طور پر کچھ افراد  کے رحم و کرم پر ہوں اوریہ سب کچھ بیٹے کی موت  صرف ایک ماہ کے اندر اندر ہواہے‘۔

 سنجے کی شادی اور طلاق

واضح رہے کہ سنجے کپور نے  پہلی شادی 1996  میں فیشن ڈیزائنر نندیتا مہتانی سے کی تھی  جو 2000 تک چل سکی جس کے بعد   2003 میں سنجے کپور  نے کرشمہ کپور سے شادی کی تھی اور ان کے 2 بچے ہیں۔

کرشمہ کے سابق شوہر کی موت کی وجہ کیا تھی؟ سنجے کی والدہ نے بیٹے کی موت پر سوالات اٹھادیے

فوٹوفائل

اس جوڑے نے 2016 میں علیحدگی اختیار کی تھی جس کے بعد کرشمہ نے طویل قانونی جنگ کے بعد بچوں کو حاصل کرلیا اور اب وہ والدہ کے ساتھ ممبئی میں قیام پذیر ہیں۔

کرشمہ سے طلاق کے ایک سال بعد سنجے نے پریا سچدیو نامی ماڈل سے تیسری شادی کی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *