کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے


کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار  پھر  زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کے باعث فلحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں—فوٹو: فائل

کراچی کے مختلف علاقوں میں دو بار پھر  زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کورنگ میں زلزلے کی شدت 2.8 اور گہرائی 4 کلو میٹر تھی، زلزلے کے جھٹکے شام 5 بج کر 28 منٹ پر ریکارڈ کیے گئے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز کورنگی کے جنوب مشرق میں 13 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔

زلزلے کا دوسرا جھٹکا شام 7 بج کر 31 منٹ پر ملیر کے مغرب میں تین کلومیٹر فاصلے پر آیا جس کی شدت 2.6 اور گہرائی15کلومیٹر تھی۔

واضح رہے کہ کراچی میں یکم جون سے اب تک 49 زلزلے کے جھٹکے رکارڈ کیے جاچکے ہیں اور تمام تر زلزلے کے جھٹکے معمولی شدت کے تھے، یہ زلزلہ کے جھٹکے لانڈھی فالٹ لائین متحرک ہونے سے آرہے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *