کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگی 220 روپے کلو چینی خریدنے پر مجبور


کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگی 220 روپے کلو چینی خریدنے پر مجبور

وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے نئے اعدادوشمار جاری کردیے__فوٹو: فائل

کراچی میں چینی کی قیمتوں کو پر لگ گئے جہاں چینی کی فی کلو قیمت 20 روپے تک بڑھ گئی۔

چینی مہنگی ہونے کے بعد کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگی 220 روپےتک فی کلو چینی خریدنے پرمجبور ہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے نئے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں کراچی میں چینی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے تک اضافہ ہوا جس کے بعد چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت کراچی میں220 روپے تک ہے جو ملک میں سب سے زیادہ ہے۔

حیدرآباد میں چینی کی فی کلو قیمت 215 روپے تک ہے، ایک ہفتے میں کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت2 روپے تک بڑھ گئی جس کے بعدکوئٹہ میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 216 روپے ہے۔

خضدارمیں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 210 روپے ہے اورلاڑکانہ میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 205 روپے ہے۔

اداراہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد190اورپنجاب میں چینی کی زیادہ سےزیادہ فی کلو قیمت 190 روپے ہے۔

پشاور 190 اورسکھرمیں چینی کی فی کلو قیمت195 روپےتک ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *