کراچی کنگز کا لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 191 رنز کا ہدف


پی ایس ایل 10ایلیمنیٹر 1: کراچی کنگز کا لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 191 رنز کا ہدف

فوٹو: پی ایس ایل

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے ایلیمنیٹر 1 میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 191 رنز کا ہدف دیا ہے۔

لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر  پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کےکپتان ڈیوڈ وارنر نے 75 رنزکی اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 8 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

ان کے علاوہ  خوشدل شاہ 27 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، عرفان خان نے 16 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے تین اور شاہین شاہ آفریدی نے دو  وکٹیں حاصل کیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *