کراچی ڈیفنس سے اغوا نوجوان مصطفیٰ کی لاش مل گئی، قتل کے بعد اسی کی گاڑی میں جلادیا گیا


کراچی ڈیفنس سے اغوا نوجوان مصطفیٰ کی لاش مل گئی، قتل کے بعد اسی کی گاڑی میں جلادیا گیا

مصطفیٰ کو قتل کے بعد اسی کی گاڑی میں حب کے قریب لے جاکر گاڑی سمیت جلادیا گیا، ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر کی تصدیق— فوٹو: فائل 

کراچی کے علاقے ڈیفنس سے 6 جنوری کو اغوا ہونے والے مصطفیٰ عامر کی لاش مل گئی۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغوا ہونے والے مصطفیٰ عامرکے معاملے میں نئے حقائق سامنے آگئے۔ ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر نے تصدیق کی کہ مصطفیٰ کے قتل میں اس کا گرفتار دوست ارمغان ہی ملوث ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ مصطفیٰ کو قتل کے بعد اسی کی گاڑی میں حب کے قریب لے جاکر گاڑی سمیت جلادیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ کیس سے متعلق دیگر شواہد جمع کیے جارہے ہیں جس کے بعد ملزم ارمغان کا ریمانڈ حاصل کیا جائے گا،  واردات میں شامل ارمغان کے دوسرے ساتھی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

مقدس حیدر نے بتایاکہ حب کے تھانے میں نامعلوم جلی ہوئی گاڑی اورلاش کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، لاش کوبلوچستان پولیس نے ایدھی کے حوالے کیا، ایدھی نے لاش کو لاوارث سمجھ کردفنا دیا، لاش کو نکالنے کے بعد ڈی این اے سے دوبارہ تصدیق کی جائے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *