کراچی پورٹ کے کے آئی سی ٹی ٹرمینل پر لگنے والی آگ پر قابوپالیا گیا۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق کیماڑی ویسٹ ہارف میں کپڑے کے کنٹینر میں آگ لگی تھی جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچیں۔
آگ نے 20 کنٹینرز کو لپیٹ میں لیا تھا ، اس دوران دو جہازوں کی ہینڈلنگ روک دی گئی تھی۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق ان کنٹینرز میں الیکٹرونک آئٹمز، کیمیکل، کپڑا اور لیتھیم بیٹریز موجود تھیں۔
اُدھر چیئرمین کے پی ٹی نے کہا آگ بجھانے کے عمل میں کے پی ٹی، پاک بحریہ، ریسکیو 1122 اور کراچی شپ یارڈ کے فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا۔
وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔


























Leave a Reply