سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے پورے کراچی میں 3 روز میں فائر سیفٹی سسٹم نصب کرنےکا الٹی میٹم دے دیا۔
ایس بی سی اے کے مطابق ادارے نے چیئرمین آباد کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ہے۔
ایس بی سی اے کے مطابق خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے جو فائر سیفٹی آڈٹ کیا تھا اس پر عمل درآمد کروائیں، حفاظتی اقدامات جن بلڈرز نے نہیں کیے انہیں تین دن کی مہلت دی گئی ہے۔
ایس بی سی اے کا کہنا ہےکہ یہ کراچی کے مفاد میں ہےکہ اقدمات فوراً کیے جائیں۔
دوسری جانب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہےکہ آج ضلع جنوبی اور شرقی کی 6 عمارتوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کیا گیا ہے، تمام بلڈنگ مالکان سے درخواست کرتا ہوں کہ فائر سیفٹی کو یقینی بنائیں۔


























Leave a Reply