Skip to content
  • Sunday, 8 February 2026
  • 8:21 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • کراچی میں کیمروں سے لاکھوں چالان، اسٹریٹ کرمنلز، ٹارگٹ کلرز اور گٹر کے ڈھکن چور گرفت سے آزاد

حالیہ پوسٹس

  • لاہور لوئر مال میں پتنگ اڑاتے ہوئے چھت سے گر کر 16 سالہ نوجوان جاں بحق
  • بنگلادیش کا بھارت میں نہ کھیلنےکے مؤقف کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ
  • روزانہ دہی کھانے سے صحت کو ہونے والے 4 فوائد
  • انگلینڈ کیخلاف بہترین کارکردگی پر ڈیل اسٹین نے نیپال کو اپنی خدمات پیش کردیں
  • ریاض میں عالمی دفاعی نمائش کا آغاز، بھارت کو ناکوں چنے چبوانے والے پاکستان کے فتح 2 سمیت دیگر میزائل بھی موجود
تازہ ترین

کراچی میں کیمروں سے لاکھوں چالان، اسٹریٹ کرمنلز، ٹارگٹ کلرز اور گٹر کے ڈھکن چور گرفت سے آزاد

DAILY MITHAN Dec 8, 2025 0


کراچی میں کیمروں سے لاکھوں چالان، اسٹریٹ کرمنلز، ٹارگٹ کلرز اور گٹر کے ڈھکن چور گرفت سے آزاد

چہرہ شناخت کیمروں (facial recognition) کے ذریعے پولیس فرار، مطلوب اور اشتہاری ملزمان اور مشتبہ افراد کو بھی تلاش کر سکتی ہے/ فائل فوٹو

شہر میں ای چالان سسٹم کے نفاذ کے بعد سے شہریوں کو لاکھوں کی تعداد میں چالان جاری کیے جا چکے ہیں تاہم اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان ، ٹارگٹ کلرز اور گٹر کے ڈھکن چوری کرنے والے ملزمان ان کیمروں کی گرفت سے آزاد ہیں۔

پولیس کے مطابق کراچی میں سیف سٹی منصوبہ ایک مربوط نگرانی اور کمانڈ و کنٹرول سسٹم ہے جس کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں نمبر پلیٹ ریڈنگ کیمروں اور چہرہ شناخت (facial recognition) کیمروں کو نصب کیا گیا ہے۔

ٹریفک چالان ( ای چالان )کیلئے جن کیمروں کا استعمال ہوتا ہے وہ بنیادی طور پر Automatic Number Plate Recognition (ANPR) اور سی سی ٹی وی کیمرے ہوتے ہیں۔ 

جب کوئی گاڑی قانون کی خلاف ورزی کرتی ہے تو کیمرے اس کی ویڈیو یا تصویر لیتے ہیں، نمبر پلیٹ یا گاڑی کی شناخت کی بنیاد پر یہ نظام گاڑی کے مالک کا ڈیٹا (رجسٹریشن، نام، پتہ) ڈیٹا بیس کی بنیاد پر ای چالان خود بخود جاری کرتا ہے۔ 

چالان کے ساتھ ویڈیو یا تصویری ثبوت بھی منسلک ہوتا ہے تاکہ ثابت ہو سکے کہ خلاف ورزی واقعی ہوئی ہے، اس کے علاوہ سیف سٹی نظام اور نگرانی کا دائرہ وسیع ہے۔ 

چہرہ شناخت کیمروں (facial recognition) کے ذریعے پولیس فرار،  مطلوب اور اشتہاری ملزمان اور مشتبہ افراد کو بھی تلاش کر سکتی ہے ۔

جب کسی مشتبہ شخص کا ریکارڈ موجود ہو (مثلاً عدالت یا پولیس ریکارڈ میں) اور اس کا چہرہ یا گاڑی نمبر سیف سٹی کیمروں کے ڈیٹا بیس میں ہے تو facial recognition یا ANPR کیمرے اسے/live feed پر detect کرتے ہیں اور الرٹ جاری ہوتا ہے، پولیس یا ایمرجنسی رسپانس ٹیم فوری کارروائی کر سکتی ہے۔ 

گزشتہ دنوں ساؤتھ پولیس نے ایک مطلوب ملزم کو صرف چہرہ شناخت ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا تھا، اسی طرح ٹریفک کے علاوہ دیگر جرائم جیسے غیر قانونی گاڑیوں کی موجودگی، جعلی نمبر پلیٹ، چھینی اور چوری کی گئی گاڑیوں کی شناخت بھی ممکن ہے ۔

اس نظام کے تحت طویل عرصے سے فرار ہونے والے ملزمان بھی پکڑے جا سکتے ہیں، ٹریفک ای چالان سسٹم کے تحت پہلے مرحلے میں کراچی میں ایک ہزار 76کیمروں کی تنصیب ہوئی ہے، شہر میں رواں برس 59 ہزار کے قریب اسٹریٹ کرائم کے واقعات ہو چکے ہیں ۔

شہریوں سے 15 ہزار سے زائد موبائل فون، 6 ہزار سے زائد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چھینی جب کہ 37 ہزار کے قریب گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چوری کی جا چکی ہیں، یومیہ بنیادوں پر 46 سے زائد موبائل فون ، 5 سے زائد فور ویلر گاڑیاں جب کہ یومیہ 123سے زائد موٹر سائیکلیں چھینی اور چوری کی جا رہی ہیں تاہم اس نظام کے تحت ان جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے۔

شہر میں قتل کی وارداتوں میں ملوث ٹارگٹ کلرز بھی تاحال اس نظام کی گرفت سے باہر ہیں جب کہ شہر میں گٹر کے ڈھکن چوری کرنے والے بھی ان کیمروں کی مدد سے پکڑے نہیں جاسکے ہیں جس کے باعث معصوم بچوں سمیت کئی قیمتی جانیں جا چکی ہیں۔

اس حوالے سے کراچی ٹریفک پولیس کے ڈی ایس پی کاشف ندیم سے اب تک نئے نظام کے تحت جاری کیے گئے چالان کے اعدادو شمار جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا تاہم ان کی جانب سے ڈیٹا فراہم نہیں کیا گیا جب کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے شہر میں اسٹریٹ کرمنلز سمیت مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے ڈی جی سیف سٹی اتھارٹی آصف اعجاز شیخ سے ان کا مؤقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا اور انھیں ایک سوالنامہ بھی بھیجا گیا تاہم ان کی جانب سے بھی کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
لاہور لوئر مال میں پتنگ اڑاتے ہوئے چھت سے گر کر 16 سالہ نوجوان جاں بحق
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
تازہ ترین
بنگلادیش کا بھارت میں نہ کھیلنےکے مؤقف کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
روزانہ دہی کھانے سے صحت کو ہونے والے 4 فوائد
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
انگلینڈ کیخلاف بہترین کارکردگی پر ڈیل اسٹین نے نیپال کو اپنی خدمات پیش کردیں
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
تازہ ترین
ریاض میں عالمی دفاعی نمائش کا آغاز، بھارت کو ناکوں چنے چبوانے والے پاکستان کے فتح 2 سمیت دیگر میزائل بھی موجود
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
اٹلی میں جاری ونٹر اولمپکس میں اولمپک تاریخ کے مہنگے ترین میڈلز دیے جائیں گے
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
انگلینڈ نے سخت مقابلےکے بعد نیپال کو 4 رنز سے شکست دیدی
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
روسی ملٹری انٹیلیجنس کے نائب سربراہ پر فائرنگ کرنے کے شبہے میں گرفتار شخص دبئی سے ماسکو منتقل
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
اس تصویر میں سب سے زیادہ احمق فرد کون ہے؟
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
وہ کیا چیز ہے جو دنیا کے امیر ترین شخص کے خیال میں دولت نہیں خرید سکتی؟
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
تازہ ترین
لاہور میں علیمہ خان کے بیٹے شاہریز نے بھی بسنت منائی
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
بلوچستان کے بحرانوں کو ایک ہی طریقے سے حل کرنیکی کوشش کرکے ہم غلطی کررہے ہیں: رانا ثنا
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
تازہ ترین
کراچی میں جماعت اسلامی کی پریس کانفرنس کے دوران رکن سندھ اسمبلی محمد فارق سمیت متعدد افراد زیر حراست
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان جونیئر ایمیچور گالف چیمپئن شپ سعد حبیب نے جیت لی
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
کیا ائیرپلین موڈ میں اسمارٹ فون واقعی زیادہ تیزی سے چارج ہوتا ہے؟
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
تازہ ترین
وزیراعلیٰ پنجاب نے بسنت کی تقریبات کا وقت بڑھا دیا
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ اسٹیٹس کے لیے ایک بہترین فیچر کا اضافہ
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
طالبان نے نائن الیون سے پہلے کے دور سے زیادہ خطرناک حالات پیدا کردیے ہیں: صدر پاکستان
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
تازہ ترین
وزیر داخلہ کی پولیس کو رمضان کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان تیار کرنے کی ہدایت
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
Headline تازہ ترین
ملک میں دہشتگردی کی لہر پریشان کن ہے، انتشار کے اسباب اندرونی و بیرونی عناصر ہیں: حافظ نعیم
DAILY MITHAN Feb 8, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
حملہ آور دھماکے سے قبل کیا کچھ کرتا رہا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
پاکستان
اسلام آباد خودکش دھماکےکا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، تعداد 33 ہوگئی
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
پاکستان
آرمی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے ٹرائل کا فورم فوجی عدالتیں ہی ہیں: وزیر قانون
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
پاکستان
اسلام آباد دھماکے میں کتنا بارودی مواد استعمال ہوا؟ اداروں نے اہم شواہد اکٹھے کرلیے
DAILY MITHAN Feb 7, 2026