کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مجموعی طور پر کم سے کم درجہ حرارت 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جو معمول سے 3.5 ڈگری کم ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جناح ٹرمینل اور اطراف کے علاقے سب سے سرد رہے، جناح ٹرمینل پر کم سے کم درجہ حرارت 6.2 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بن قاسم میں درجہ حرارت 8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ، گلستانِ جوہر میں پارہ 8.7 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ شارع فیصل اور ماڑی پور میں درجہ حرارت 9.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔
دوسری جانب کل سے ملک کے مغربی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ داخل ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے، جس کے سبب پیر سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے اتوار اور پیر کو بلوچستان میں گرج چمک کیساتھ بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق 26 جنوری کو بالائی سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
مرید برآں پیر منگل کو گلگت بلتستان، کشمیر اور چترال میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔


























Leave a Reply