کراچی میں کانگو وائرس کا پہلا کیس رپورٹ، مریض انتقال کرگیا


کراچی میں کانگو وائرس کا پہلا کیس رپورٹ، مریض انتقال کرگیا

42 سال کا متاثرہ شخص ملیر کا رہائشی تھا، متاثرہ شخص کی 16 جون کو ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی تھی: محکمہ صحت سندھ/ فائل فوٹو

کراچی: سندھ میں کانگو وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کانگو وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ 42 سال کا متاثرہ شخص ملیر کا رہائشی تھا، متاثرہ شخص کی 16 جون کو ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی تھی اور وہ 17 جون کو انتقال کرگیا۔

ماہرین کے مطابق کانگو جان لیوا وائرس ہے اور اس سے بچاؤ کے امکانات صرف 10 فیصد ہیں،کانگو وائرس جانوروں سے انسان اور انسان سے انسان میں منتقل ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق  مسوڑوں، ناک اور فضلے میں خون آنا اور تیز بخار کانگو وائرس کی علامات ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *