Skip to content
  • Wednesday, 11 March 2026
  • 4:12 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • کراچی میں پی ٹی آئی کو امریکی قونصل خانے پر حملے سے جوڑنے والی ویڈیو AI سے تیار کی گئی ہے

حالیہ پوسٹس

  • شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس 19 مارچ کو طلب
  • ’والدہ نے کہا تھا اچھے دن آئینگے‘، قومی ون ڈے ٹیم میں ڈیبیو کرنیوالے معاذ صداقت آبدیدہ ہوگئے
  • اس خاتون کی اصل عمر آپ کو حیران کر دے گی
  • سونے کی قیمت میں مزید 3700 روپے کا اضافہ
  • کراچی میں پی ٹی آئی کو امریکی قونصل خانے پر حملے سے جوڑنے والی ویڈیو AI سے تیار کی گئی ہے
Headline تازہ ترین

کراچی میں پی ٹی آئی کو امریکی قونصل خانے پر حملے سے جوڑنے والی ویڈیو AI سے تیار کی گئی ہے

DAILY MITHAN Mar 11, 2026 0


ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد یکم مارچ کو کراچی میں امریکی قونصل خانے کے قریب ہونے والے پرتشدد احتجاج کے تناظر میں، پاکستانی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے۔ اس ویڈیو میں مبینہ طور پر ایک گرفتار شخص کو یہ دعویٰ کرتے دیکھا جا سکتا کہ اسے اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف (PTI) نے قونصل خانے کو نشانہ بنانے کی ہدایت دی تھی، تاکہ سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لیے حکومت پر دباؤ ڈالا جا سکے۔

یہ دعویٰ سرے سے غلط ہے؛ درحقیقت یہ ویڈیو آن لائن دستیاب مصنوعی ذہانت (AI) کے ٹولز کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔

دعویٰ

3 مارچ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے صارف نے ایک منٹ کی ویڈیو شیئر کی، جس میں مبینہ طور پر پولیس کی حراست میں موجود ایک شخص کو دیکھا جا سکتا ہے۔

اردو کیپشن میں لکھا گیا: ”کراچی امریکی قونصلیٹ فائرنگ میں ملوث پی ٹی آئی کا انتشاری نکلا،انتشار کا مقصد پاک امریکہ تعلقات خراب کرنے تھے اور عمران کو رہا کروانا تھا۔“

منسلک ویڈیو میں ایک شخص پولیس کی حراست میں نظر آ رہا ہے جو اپنی شناخت دانیال شاہ کے نام سے کرواتا ہے۔ یہ شخص کہتا ہے کہ اسے اور تین دیگر افراد کو یہ ہدایت دی گئی تھی کہ اگر ایران پر حملہ ہوتا ہے، تو شیعہ کمیونٹی کے ارکان کراچی میں احتجاجی مظاہرے کریں گے۔

اس مبینہ ویڈیو میں اسے یہ مزید کہتے ہوئے سنا جا سکتاہے: ”ہم سب کو یہ ٹارگٹ ملا تھا کہ ایران پر کوئی حملہ ہوا تو ہم کراچی میں مظاہرہ کریں گے، اس احتجاج میں اسلحے کے ساتھ شامل ہونا ہے اور عام لوگوں کے ساتھ امریکی سفارت خانے کے عملے کو بھی نشانہ بنانا ہے۔ ہم نے وہی کام کیا، تاکہ دنیا میں پیغام جائے کہ پاکستانی حکومت ایران کے ساتھ ملی ہوئی ہے اور امریکی حملے کا جواز پیدا کیا جائے۔“

مذکورہ شخص یہ دعویٰ بھی کرتا ہے کہ اس ہنگامہ آرائی کا مقصد حالات کو سازگار بنا کر عمران خان کی رہائی کے لیے دباؤ ڈالنا تھا۔

اس آرٹیکل کے شائع ہونے تک مذکورہ ویڈیو کو 2 لاکھ 57 ہزار سے زائد بار دیکھا اور1 ہزار 500 سے زائد مرتبہ لائک کیا جا چکا تھا، جبکہ اسے تقریباً 2ہزار 500 دفعہ ری پوسٹ کیا گیا۔

یہی ویڈیو فیس بک، انسٹاگرام، یوٹیوب اور ایکس (ٹوئٹر) پر بھی شیئر کی گئی، جس کے لنکس یہاں، یہاں اور یہاں ملاحظہ کیے جا سکتے ہیں۔

حقیقت

انٹرنیٹ پر موجود یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت (AI) کے ٹولز کے ذریعے تیار کی گئی ہے؛ کراچی پولیس نے زیرِ حراست مظاہرین میں سے کسی کی بھی ایسی کوئی ویڈیو جاری نہیں کی ہے۔

کراچی کے ساؤتھ زون کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (DIG) سید اسد رضا نے جیو فیکٹ چیک کو بتایا کہ یہ ویڈیو ”جعلی“ ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ “ایسا کوئی شخص مقامی پولیس کی جانب سے نہ حراست میں لیا گیا ہے اور نہ ہی اس سے تفتیش کی گئی ہے۔“ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی فرد نے ایسا کوئی بیان بھی جاری نہیں کیا ہے۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس کراچی کے پبلک ریلیشنز آفیسر (PRO) سید ریحان شاہد نے بھی جیو فیکٹ چیک کو میسجز کے ذریعے تصدیق کی کہ انٹرنیٹ پر گردش کرنے والی یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کی گئی ہے۔

مزید برآں، جیو فیکٹ چیک نے یونیورسٹی ایٹ بفیلو کے تیار کردہ ٹول ڈیپ فیک او میٹر (DeepFake O Meter) کا استعمال کیا، جس کے تجزیے کے مطابق اس ویڈیو کلپ کے مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار شدہ ہونے کے امکانات 100فیصد ہیں۔

فیکٹ چیک: کراچی میں پی ٹی آئی کو امریکی قونصل خانے پر حملے سے جوڑنے والی ویڈیو AI سے تیار کی گئی ہے

یونیورسٹی ایٹ بفیلو کےڈیپ فیک او میٹر کے تجزیے کا اسکرین شاٹ، جس میں ویڈیو کے 100 فیصد جعلی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

فیصلہ: انٹرنیٹ پر گردش کرنے والی وہ ویڈیو، جس میں کراچی کے مبینہ طور پر ایک مظاہرہ کرنے والے شخص نے یہ دعویٰ کیا کہ اسے پی ٹی آئی نے امریکی قونصل خانے پر حملے کی ہدایت دی تھی، مکمل طور پر من گھڑت اور جعلی ہے۔

ہمیں X (ٹوئٹر) GeoFactCheck@ اور انسٹا گرام geo_factcheck@ پر فالو کریں۔ اگر آپ کو کسی بھی قسم کی غلطی کا پتہ چلے تو [email protected] پر ہم سے رابطہ کریں۔





Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس 19 مارچ کو طلب
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
’والدہ نے کہا تھا اچھے دن آئینگے‘، قومی ون ڈے ٹیم میں ڈیبیو کرنیوالے معاذ صداقت آبدیدہ ہوگئے
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
اس خاتون کی اصل عمر آپ کو حیران کر دے گی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
تازہ ترین
لاہور ہائیکورٹ کا ہفتے میں 4 دن کام کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
تیندوے کے حملے میں ایک شخص ہلاک
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
شاپنگ سے واپسی پر خواتین کیساتھ ڈکیتی کی واردات، ویڈیو منظر عام پر آگئی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
این سی سی آئی کا ڈیفنس میں چھاپہ، اسکیمنگ کال سینٹر پکڑا گیا، 4 افراد زیر حراست
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کو مسترد کردیا
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
گوگل نے پاکستان میں نیا اے آئی پروفیشنل سرٹیفکیٹ پروگرام متعارف کرادیا
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
لندن میں القدس مارچ پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
افغانستان اور سری لنکا کے درمیان وائٹ بال سیریز ملتوی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلادیش کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، پاکستان کی جانب سے 4 کھلاڑیوں کا ڈیبیو
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
تازہ ترین
ایرانی صدر کی شہباز شریف سے گفتگو
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
سوراب بیدی نے ملائیکا اروڑا سے تعلق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
کیا اعتکاف کے دوران سگریٹ نوشی کرسکتے ہیں؟
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
تیزبارش اور لینڈسلائیڈنگ، شاہراہِ قراقرم اپرکوہستان سے متعدد مقامات پر بند
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ چیٹس کے لیے ایک نئی دلچسپ تبدیلی کر دی گئی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی ٹیم کے ورلڈکپ جیتنے پر بی سی سی آئی کی ویڈیو جاری، کھلاڑیوں سے زیادہ جے شاہ نمایاں
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
تازہ ترین
ایران جنگ کا انجام کیا ہوگا؟ 5 ممکنہ منظرنامے سامنے آگئے
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
کیا عید کے دن عید مبارک کہنا ٹھیک ہے؟
DAILY MITHAN Mar 11, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں مزید تاخیر ملکی بقا کیلئے خطرہ قرار
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
ایک روزے کا فدیہ کتنا ادا کرنا ہوتا ہے؟
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
پاکستان
افغانستان سے دہشتگردی پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے: عاصم افتخار
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
پاکستان
خیبرپختونخوا حکومت وفاقی حکومت کی توانائی بچت سے متعلق تجاویز سے متفق
DAILY MITHAN Mar 9, 2026