سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید کا کہنا ہے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے سکیورٹی واپس لینے کی یقیناً کچھ وجوہات ہوں گی۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا کہنا تھا شہر میں پولیس کم ہے، ہوسکتا ہے اس وجہ سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے پولیس سکیورٹی واپس لی گئی ہو۔
ان کا کہنا تھا میرے پاس کوئی پولیس سکیورٹی نہیں ہے، سندھ کے حکومتی ایم پی ایز کے پاس بھی کوئی سکیورٹی نہیں ہے، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے سکیورٹی واپس لینے کی یقیناً کوئی وجوہات ہوں گی۔
سعدیہ جاوید کا کہنا تھا سندھ میں فارنزک لیب کا قائم نہ ہونا حکومت کی کوتاہی ہے، اس سال کے آخر میں سندھ کی فارنزک لیب فعال ہو جائے گی۔
گل پلازہ کے متاثرین کی منتقلی سے متعلق سوال پر ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا گل پلازہ کے سامنے دو پلازے ہیں جہاں دکانداروں کو شفٹ کیا جائے گا، حکومت پلازہ کے مالکان سے بات کررہی ہے، ایک پلازہ میں 500 اور دوسرے میں 350 دکانیں ہیں۔
ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کمیٹی گل پلازہ کے نقصان کا تخمینہ لگائے گی، اس کا ازالہ بھی حکومت کرے گی، کمیٹی تین ہفتے میں گل پلازہ کے نقصان کی رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی۔


























Leave a Reply