کراچی میں موسم مزید سرد، کل بارش کا امکان


کراچی میں موسم مزید سرد، کل بارش کا امکان

شہر کا درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، آئندہ24 گھنٹوں کے دوران دن میں موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے__فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کراچی میں موسم مزید سرد ہونے والا ہے اور کل شہر میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے، شہر میں منگل سے بدھ کے درمیان مغربی ہواؤں کا سسٹم اثر انداز ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرق سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔

شہر کا درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، آئندہ24 گھنٹوں کے دوران دن میں موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *