کراچی میں شدید گرمی، آج پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان


کراچی میں شدید گرمی، آج پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدیدگرم اورخشک رہنے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

کراچی میں آج موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدیدگرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے اور سمندری ہوائیں 3کلو میٹرفی گھنٹا کی رفتار سے چل رہی ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *