کراچی میں سمندری بادلوں کے ڈیرے، آج رات اور کل صبح بوندا باندی کا امکان


کراچی میں سمندری بادلوں کے ڈیرے، آج رات اور کل صبح بوندا باندی کا امکان

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے: موسمیاتی تجزیہ کار/ فائل فوٹو

کراچی میں سمندری بادلوں کے باعث چند علاقوں میں آج رات اور کل بوندا باندی کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں معمول کےمطابق چل رہی ہیں جن کی رفتار 25 سے 35 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا کہ  شہر میں آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہےگا، سمندری بادلوں کے زیر اثر چند علاقوں میں آج رات اورکل صبح بوندا باندی کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے جب کہ  زائد نمی کی وجہ سے گرمی کی شدت 40 سے 43 ڈگری تک محسوس کی جاسکتی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *