
کراچی: چیف میٹرولوجسٹ نے کہا ہےکہ شہر میں زلزلے کے جھٹکے لانڈھی فالٹ لائن متحرک ہونے سے آرہے ہیں اور یہ فالٹ لائن اب معمول پر آنے کے عمل سے گزر رہی ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر نے بتایا کہ کراچی میں اتوار کی شام سے اب تک زلزلے کے 18 جھٹکے محسوس کیے گئے، یہ زلزلے کے جھٹکے لانڈھی فالٹ لائن متحرک ہونے سے آرہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ فالٹ لائن اب معمول پر آنے کے عمل سے گزر رہی ہے، مزید ایک ہفتے تک معمولی شدت کے زلزلے آسکتے ہیں، فالٹ لائن سے آہستہ آہستہ توانائی نکل رہی ہے جب کہ توانائی کا آہستہ اخراج بڑے زلزلہ کے جھٹکوں کے خطرہ سے بچاتا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق کئی دہائیوں بعد یہ فالٹ لائن متحرک ہوئی ہے، زلزلےکم گہرائی پر آنے کی وجہ سے زیادہ محسوس کیے جارہے ہیں، فالٹ لائن پرموجود عمارتوں میں6 شدت کا زلزلہ برداشت کرنےکی صلاحیت ہونی چاہیے،کراچی کی فالٹ لائنز کی تاریخی طور نشاندہی موجود ہے، اگر گھروں میں دڑاریں پڑ رہی ہیں تو یہ انفرا اسٹرکچر کا مسئلہ ہے۔
Leave a Reply