Skip to content
  • Wednesday, 4 March 2026
  • 2:03 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • کراچی میں بارش کے باعث مختلف حادثات سے اموات کی تعداد 17 ہوگئی

حالیہ پوسٹس

  • دہشت کی علامت سمجھے جانیوالے مزید 3 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے
  • بزدلانہ حملوں کے بعد ایرانی جارحیت کا جواب دینے کا مکمل حق رکھتے ہیں: سعودی عرب
  • امریکا نے پاکستان میں اپنےغیر ہنگامی سفارتی عملے کو واپس بلالیا
  • فرانسیسی صدر کی رافیل طیاروں سے متعلق وائرل ویڈیو جعلی ہے
  • ساس سے کھانا پکانے پر جھگڑا ، سوفٹ ویئر انجینئر بہو نے خودکشی کرلی
تازہ ترین

کراچی میں بارش کے باعث مختلف حادثات سے اموات کی تعداد 17 ہوگئی

DAILY MITHAN Aug 21, 2025 0


کراچی میں بارش کے باعث مختلف حادثات سے اموات کی تعداد 17 ہوگئی

فوٹو: اے ایف پی

کراچی میں گزشتہ  روز  سے  وقفے  وقفے سے ہونے والی بارش کے باعث مختلف حادثات سے اموات کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔

کراچی میں کل کی سیلابی صورتحال کے اثرات آج بھی شہر کی سڑکوں پر خراب گاڑیاں اورگڑھوں کی صورت نظر آرہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلشن حدید  میں پچھلے 24 گھنٹے میں 178 ملی میٹر  اور یونیورسٹی روڈ پر 145 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کل کی سیلابی صورتحال کے بعد اہم شاہراہوں سے پانی کی نکاسی کا سلسلہ جاری ہے۔کارساز، ملیر ہالٹ اور دیگر مقامات پر خراب گاڑیاں سڑکوں پر موجود ہیں۔ اولڈ سٹی ایریا، آرام باغ، سندھ ہائی کورٹ، لیاقت آباد، یونیورسٹی روڈ سمیت دیگر علاقوں میں برساتی پانی جمع ہے۔

بارش کے باعث مختلف حادثات میں بچے اور خاتون سمیت 17 افراد جاں بحق ہوئے۔

پولیس کے مطابق پی ای سی ایچ ایس میں مکان میں جمع پانی سے معمر شخص کی لاش ملی ہے، 70 سال کا معذور شخص گھر میں اکیلا رہتا تھا، ابتدائی معلومات کے مطابق معمر شخص بستر سے نیچے پانی میں گرا۔

نادرن بائی پاس پانی کے جوھڑ میں ڈوب کر نوجوان جاں بحق ہوا، سپر ہائی پر گڑھے میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ نیو کراچی خمیسو گوٹھ اورگرومندر میں ندی اور نالے سے 2 افراد کی لاشیں ملیں۔

گلستان جوہرمیں دیوارگرنےسے3بچے اور 2خواتین جاں بحق ہوئیں جبکہ  اورنگی ٹاؤن میں دیوار گرنے سے ایک بچی جاں بحق ہوئی۔

شاہ فیصل کالونی، شارع فیصل، ڈیفنس، نارتھ کراچی اورگزری میں کرنٹ لگنے سے 6 افراد کی جان گئی۔

ذرائع کے مطابق شہر کے 2000 فیڈرز بحال ہیں، کے الیکٹرک کے 240 فیڈرز تاحال بند ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔گلستان جوہر، سلطان آباد، نارتھ ناظم آباد، ملیر، معین آباد، کورنگی، اورنگی ٹاؤن، لیاقت آباد، گڈاپ، بن قاسم، سرجانی، پی ای سی ایچ ایس، گلشن اقبال اور ڈی ایچ اے میں 20 گھنٹے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

دوسری جانب بارش کو رکے کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود پروازوں کا شیڈول معمول پر نہیں آسکا، ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کا شیڈول بڑی طرح متاثر ہے۔جناح ٹرمینل سے آپریٹ ہونے والی متعدد اندرون ملک پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ائیرپورٹ پر تعینات پی اے اے اور ائیرلائنز عملے کی بڑی تعداد ڈیوٹی پر نہیں پہنچ سکی۔

شہر میں بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے آج کراچی کی عدالتوں میں چھٹی کا اعلان کیا  تھا۔ سندھ ہائی کورٹ، کراچی پرنسپل سیٹ اور ماتحت عدالتیں آج بند رہیں۔

مون سون ہوائیں خلیج بنگال اور بحیرہ عرب سے ملک کے جنوبی حصے پر اثر انداز ہیں اور ان ہواؤں کے زیر اثر  آج  مزید جب کہ کل بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،کہیں کہیں تیز موسلا دھار بارش بھی ہوسکتی ہے، اربن فلڈنگ اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ بھی ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
دہشت کی علامت سمجھے جانیوالے مزید 3 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
بزدلانہ حملوں کے بعد ایرانی جارحیت کا جواب دینے کا مکمل حق رکھتے ہیں: سعودی عرب
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
امریکا نے پاکستان میں اپنےغیر ہنگامی سفارتی عملے کو واپس بلالیا
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
فرانسیسی صدر کی رافیل طیاروں سے متعلق وائرل ویڈیو جعلی ہے
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
ساس سے کھانا پکانے پر جھگڑا ، سوفٹ ویئر انجینئر بہو نے خودکشی کرلی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
سری لنکا کے ساحل کے قریب ایرانی بحری جہاز ڈوبنے لگا، عملے کو بچانے کی کوششیں جاری
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں سڑکوں کی بندش، شہری کونسے راستے استعمال کرسکتے ہیں؟
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
اے آئی براؤزرز سے مقابلے کیلئے گوگل کروم میں اہم تبدیلی کر دی گئی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
ایران پر حملے سے عین قبل مودی کے دورہ اسرائیل پر سنگین سوالات اٹھ گئے
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
سابق بھارتی کپتان دھونی پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
وزیراعظم ہاؤس میں سیاسی جماعتوں اور اراکین پارلیمنٹ کو ان کیمرا بریفنگ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کراچی کی عدالت میں درخواست دائر
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا نے ایرانی حملے میں ہلاک فوجیوں کی تصاویر جاری کردیں
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران حبا کو سچ میں تھپڑ مارا تھا: صبا حمید کا انکشاف
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
سرفراز احمد کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
امریکا اسرائیل اور ایران کے حملوں کے بعد ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مسلسل تیسرے روز مندی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
یقین نہیں کہ امریکی و اسرائیلی حملے ایران میں اندرونی تبدیلی لائیں گے: جرمن چانسلر
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
اسرائیل کو نیوکلیئر ریاست کے طورپر نہیں دیکھنا چاہتا، امریکی سینیٹر کی زبان پھسل گئی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
تیسری عالمی جنگ چھڑ چکی ہے، سابق نیٹو کمانڈر
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
فخر زمان بنگلادیش کے خلاف ون ڈے سیریز سے آؤٹ ہوگئے، وجہ بھی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاکستان نے آپریشن “غضب للحق” میں افغانستان کے بگرام ائیربیس کو نشانہ بنایا: امریکی اخبار
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
موجودہ قومی اسمبلی نے سب سے زیادہ قانون سازی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
خطے میں کشیدگی سے فضائی نظام مفلوج، پاکستان کی مشرق وسطیٰ کیلئے آج بھی 166 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
وزیراعظم کا اپوزیشن اور سیاسی قیادت کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لینےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026