کراچی میں بارش کا سلسلہ ختم، سردی سنگل ڈیجٹ میں آنے کا امکان


کراچی میں بارش کا سلسلہ ختم، سردی سنگل ڈیجٹ میں آنے کا امکان

4 یا 5 جنوری سے شمالی ہوائیں چلنے سےکراچی میں سردی بڑھنےکا امکان ہے: ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات__فوٹو: فائل

کراچی میں بارش کا سلسلہ ختم ہوگیا اور  5 جنوری سے سردی بڑھ کر سنگل ڈیجٹ میں آنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق29 دسمبر سے  مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کو متاثرکر رہا ہے، مغربی ہواؤں کے اس سسٹم سےکل رات کراچی میں ہلکی بارش ہوئی۔

انجم نذیرضیغم کے مطابق گزشتہ رات سب سے زیادہ بارش کیماڑی میں 6 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں بارش کا سلسلہ اب ختم ہوگیا ہے لیکن چند مقامات پربوندا باندی ہو سکتی ہے، 4 یا 5 جنوری سے شمالی ہوائیں چلنے سےکراچی میں سردی بڑھنےکا امکان ہے اور درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آ سکتا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *