ٹریفک پولیس نے کراچی میں ایک ماہ کے دوران ہوئے ای چالان کی تفصیلات جاری کردی ہیں جس کے مطابق ایک ماہ میں 71 کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کیےگئے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی میں ایک ماہ میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر 93 ہزار سے زائد ای چالان ہوئے۔
سب سے زیادہ 57 ہزار 541 چالان سیٹ بیلٹ نہ لگانے پر ہوئے۔ 22 ہزار 227 موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ نہ پہنے پر چالان کیےگئے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق ڈمپر، ٹریلر اور واٹر ٹینکر میں نصب ٹریکر کی مدد سے تیز رفتاری پر 1188 چالان ہوئے۔ تیز رفتاری سے ڈرائیونگ پر 2699 ، سگنل کی خلاف ورزی پر 3102 چالان ہوئے۔
فینسی نمبر پلیٹ پر 1278، رنگین شیشوں پر 1178 گاڑیوں کے چالان کیےگئے۔ اسٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر 611 اور رانگ وے پر 426 ای چالان کیےگئے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 57 کروڑ 54 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ہیلمٹ نہ پہننے پر 11کروڑ 11 لاکھ 35 ہزار روپے جرمانہ ہوا۔ رنگین شیشے والی گاڑیوں کو 2 کروڑ 94 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔





















Leave a Reply