کراچی میں آج موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان


کراچی میں آج موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

بلوچستان کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں موسم گرم ہے__فوٹو: فائل

شہرِ قائد میں آج موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے، مغرب سے 15کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جب کہ اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔

دوسری جانب وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع صاف اور موسم خشک اور معتدل ہے،  بلوچستان کےشمالی علاقوں میں بھی موسم خشک اور معتدل ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے جنوبی اور سطی علاقوں میں موسم گرم ہے، آج صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *