کراچی سے دھماکا خیز مواد کی برآمدگی، گرفتار دہشتگردوں کی نشاندہی پر خواتین سمیت متعدد افراد زیرحراست


کراچی سے دھماکا خیز مواد کی برآمدگی، گرفتار دہشتگردوں کی نشاندہی پر خواتین سمیت متعدد افراد زیرحراست

دھماکا خیز مواد کی تیاری میں استعمال ہونے والا سامان مختلف مقامات سے خریدا گیا، دہشتگردوں کی جانب سے کئی ماہ سے منصوبہ بندی جاری تھی: سکیورٹی ذرائع— فوٹو:فائل

کراچی کے علاقے بلدیہ رئیس گوٹھ سے دھماکا خیز مواد کی برآمدگی کے معاملے میں مزید پیشرفت ہوئی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں اور متعدد افراد  کو  حراست لیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ حراست میں لیے گئے افراد میں خواتین بھی شامل ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد کی تیاری میں استعمال ہونے والا سامان مختلف مقامات سے خریدا گیا، دہشت گردوں کی جانب سے کئی ماہ سے منصوبہ بندی جاری تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں بلدیہ رئيس گوٹھ سے دو ہزار کلو بارودی مواد برآمد ہوا تھا۔

گرفتار تین دہشت گردوں کے قبضے سے ایک ٹرک ، تیس سے زائد ڈرم اور پانچ سلنڈر قبضے میں لے لیے گئے اور باردوی مواد ناکارہ بنادیا گیا۔ 

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ذوالفقار لاڑک اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اظفر مہیسرنے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم بی ایل اے کمانڈر بشیر زیب نیٹ ورک سے ہے اور دہشت گردی کی ساری منصوبہ بندی بیرون ملک سے کی گئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *