کراچی سے حیدرآباد تک نئی موٹر وے کیلئے سروے کا کام شروع


کراچی سے حیدرآباد تک نئی موٹر وے کیلئے سروے کا کام شروع

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر علیم خان کی ملاقات، موٹر وے ایم 6 حیدرآباد سکھر سیکشن کی منظوری دیدی گئی/فوٹو ٹوئٹر 

کراچی سے حیدر آباد تک نئی موٹر وے کی تعمیر کے لیے سروے کا کام شروع ہو گیا جبکہ موٹر وے ایم 6 حیدر آباد سکھر سیکشن کی منظوری دیدی گئی۔ 

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے کراچی میں ملاقات کی جس دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوران ملاقات  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا موٹر  وے ایم 6 حیدرآباد سکھر سیکشن کی منظوری دینے پر وفاق کے شکر گزار ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کراچی تا حیدرآباد نئے موٹروے کی تعمیر کے لیے سروے کا کام بھی شروع ہوگیا ہے۔

دوسری جانب علیم خان نے بتایا کہ ایم 6 موٹروے 363 ارب روپے سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی بنائے گی، ایم 6 موٹروے کو 4 سیکشنز میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں نوشہرو فیروز سے رانی پور، رانی پور سے سکھر، حیدرآباد سے ٹنڈو آدم اور ٹنڈو آدم سے نوابشاہ شامل ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *