کراچی سمیت سندھ بھر میں عید کے دنوں میں موسم کیسا رہے گا؟


کراچی سمیت سندھ بھر میں عید کے دنوں میں موسم کیسا رہے گا؟

عید کے دنوں میں شہر کا درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

کراچی سمیت سندھ بھر میں عید کے دنوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے دنوں میں سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ عید کے 3 دن کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم گرم اور مرطوب رہ سکتا ہے، ان دنوں شہر کا درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ عید کے دنوں میں سمندری ہوائیں بحال رہنے کا امکان ہے، عید کے دوسرے دن تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، ہواؤں کی رفتار 35 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *