کراچی اور اورماڑہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے


کراچی اور اورماڑہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے ملیر اور بلوچستان کے شہر اورماڑہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ملیرکےمختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گیے، زلزلےکی شدت 3.5 اور گہرائی 9 کلومیٹر تھی۔

دوسی جانب بلوچستان کے شہر اورماڑہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اورماڑہ میں اتوارکی شام 5 بج کر 14منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 3.1 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کامرکز اورماڑہ سے 118کلومیٹرجنوب مشرق میں تھا۔ مکران کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *