کراچی ائیرپورٹ کے جناح ٹرمینل میں نیولے نے مٹر گشت کرتے ہوئے انتظامیہ کی دوڑیں لگوا دیں۔
ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ کراچی ائیرپورٹ کے جناح ٹرمینل کی بالائی منزل پر ایک نیولا دیکھا گیا اور نیولا ایک بند دفتر کے اندر بھی چلا گیا تھا۔
ترجمان پی اے اے کے مطابق جناح ٹرمینل کسٹمز کو ریڈور میں نیولے کی ویڈیو سامنے آنے پر نوٹس لیا گیا۔
پاکستان ایوی ایشن نے ائیر پورٹ میں نیولے کی موجودگی کا نوٹس لے لیا۔ اس حوالے سے ترجمان پی اے اے نے بتایا کہ متعلقہ افسران کے علم میں لاکر اقدامات شروع کردیے گئے، نیولے کو پکڑنے اور راستے کو محفوظ بنا کر حفاظتی اقدامات کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا اس طرح کے جانوروں کا ائیرپورٹ میں آزادانہ مٹر گشت کسی بڑی پریشانی کا سبب بن سکتا ہے، نیولا حساس کمیونیکیشن کیبلز اور بجلی کی تاروں کو کاٹ سکتا ہے۔
انٹرنیشنل ڈیپارچر سے متصل کسٹمز کوریڈور میں نیولے کی ویڈیو کا نوٹس لے لیا، ایئرپورٹ منیجر، سول ڈیپارٹمنٹ اور وائلڈ لائف ہیزرڈ مینجمنٹ یونٹ کو آگاہ کردیا گیا۔























Leave a Reply