کراچی ائیرپورٹ اور اطراف کی سکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق رینجرز پولیس اور اے ایس ایف کے اضافی دستے ائیرپورٹ کی حدود کی سڑکوں پر تعینات ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ کراچی ائیرپورٹ پر صرف مسافروں کو جانے کی اجازت ہوگی اور انتظامیہ کی جانب سے بلا وجہ ائیرپورٹ پر آنے والوں کو گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی ہیڈکوارٹر اور پی آئی اے سول ایوی ایشن اتھارٹی ہیڈکوارٹرز کی سکیورٹی بھی سخت کردی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ سول ایوی ایشن کالونی میں ملازمین اور رہائشیوں کے علاوہ گاڑیوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، پی آئی اے ٹاؤن شپ کی سڑک سے ائیرپورٹ، پی آئی اے ہیڈ آفس اور پی اے ہیڈکوارٹرز جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق مسافروں کو فلائٹ کے لیے وقت سے پہلے ائیرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے کیونکہ ائیرپورٹ پر راستے میں سخت چیکنگ کے باعث وقت لگ سکتا ہے۔


























Leave a Reply