کراچی کے علاقے کورنگی ڈیڑھ نمبر مٹکے والی پلیہ کے قریب شہریوں کے مبینہ تشدد سے ڈاکو ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق 2 ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کرکے فرار ہو رہے تھے تاہم اس دوران ایک ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گیا، مشتعل علاقہ مکینوں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے ہلاک ڈاکو کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
ادھر قائدآباد میں ایل پی جی کی دکان میں ڈکیتی کی واردارت ہوئی جہاں ڈاکو 4 موبائل فون اور نقدی لوٹ کرفرار ہوگئے۔
اورنگی ٹاؤن سیکٹرساڑھے گیارہ میں مقابلے کے دوران 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں سے اسلحہ،موبائل فونز اورموٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔


























Leave a Reply